Constipation...! Twenty Proven Easy Remedies. قبض...! بیس تصدیق شدہ آسان علاج.

Constipation...! Twenty Proven Easy Remedies.
قبض...! بیس تصدیق شدہ آسان علاج. 

اگر کسی پر

ام امراض بیماریوں کی ماں

قبض کے اثرات ہیں

تو سمجھ لیں بیماریوں کا سارا خاندان

ان کا شکار کرنے کے لیے تعاقب میں ہے...!

آئیے

سائنسی بنیادوں پر

یعنی Evidence Based Proven Remedies

ٹرائی کرتے ہیں ضروری نہیں سب ہی آپ کے لیے

مفید ہوں لیکن کوئی ایک ضرور فائدہ دے گی

اور اگر آپ نے قبض کے ساتھ اس جنگ میں فتح

حاصل کر لی تو سمجھیں

آپ زندگی بھر صحت مند رہیں گے

ان شا ء اللہ

قبض ختم کرنے کے لیے قدرتی ،گھریلو، سادہ آسان علاج

جن کے ساتھ  سائنسی تحقیق کا ثبوت موجود ہے

1. ادرک

تازہ ادرک کا قہوہ یا چٹنی جو پسند ہو روزانہ ایک ٹی سپون غذا میں شامل کیجئے

2. ترپھلا

ہڑ، بہیڑہ، آملہ پاؤڈر ایک ٹی سپون روزانہ

3. دیسی گھی والا دودھ

ایک ٹی سپون دیسی گھی گرم دودھ میں ملا کر

روزانہ رات سونے سے پہلے

4. سنا مکی

کا قہوہ یا  سنا مکی، سونف، انار دانہ ہم وزن لیکر پاؤڈر بنا لیں رات 8 بجے آدھی سے ایک ٹی سپون ضرورت کی مطابق سادہ پانی سے لیجیے

قہوہ بنانے کے لیے صرف سنا مکی کے پتے کوارٹر ٹی سپون ایک کپ پانی میں پانچ منٹ ابال کر شہد یا گڑ ملا کر پی لیں

5. لیموں پانی

ایک لیموں کا رس  ایک بڑا گلاس پانی میں ملا کر پینے سے فوری فائدہ ہوتا ہے

6. خشک آلو بخارے

پانچ عدد خشک آلو بخارے رات بھر ایک گلاس پانی میں بھگو کر رکھیں صبح نہار منہ پانی پی کر آلو بخارے کھا لیجیے

7. یوگا

قبض کلئیر کرنے کے لیے یوگا ورزش بیحد مفید ہے

تفصیل ہمارے اسی پیج پر دیکھ سکتے ہیں

8. ایکوپریشر تھیراپی

جسم کے مخصوص ٹریگر پوائنٹس پر

دباؤ ڈال کر اس قدیم چائنیز تھیراپی کے بہت اچھے نتائج ملتے ہیں پوائنٹس کی تصاویر کمینٹ میں شئیر کرتا ہوں

9. مساج

ناف کے نچلے حصے اور ٹھیک پیچھے کمر پر

کوئی بھی آئل لگا کر ہلکے ہاتھ سے پندرہ منٹ مساج

کے حیرت انگیز فوائد ہیں خاص طور پر بچوں کی قبض دور کرنے کے لیے

10. اسپغول

صدیوں سے قبض دور کرنے کے لیے استعمال ہورہا ہے

اپنی طبیعت اور مزاج کے مطابق استعمال کرنا چاہیے

بہتر ہے کسی معالج سے مشورے کے بعد شروع کیا جائے

11. پھل

آلو بخارا، سیب چھلکے کے ساتھ،

انگور،  املوک جاپانی پھل پپیتا، امرود خوب پکا ہوا

گرین کیوی فروٹ

یہ مہنگا پھل ہے لیکن آجکل  فروٹ مارکیٹ میں مل جاتا ہے   قبض دور کرنے کے لیے بہترین ہیں

نوٹ پھل کوئی بھی ہو 

دن کی روشنی میں اور کھانے سے پہلے کھایا جائے

12. چیا سیڈ Chia seed

یہ بآسانی پنسار شاپ سے مل جاتے ہیں

یاد رہے تخم مالنگاں الگ بیج ہے چیا بیج الگ ہیں

ہو سکتا ہے فیملی ایک ہی ہو لیکن افادیت اور قیمت میں فرق ہے چیا سیڈ مفید ہے تخم مالنگاں سے مہنگا ہے

13. بیر

بیری کے درخت کا پھل بیر قبض دور کرتا ہے

اس میں دستیاب فائبر آنتوں کو چلانے میں معاون ہوتا ہے

14. پھلیاں

یہ کھائے جانے والے پودوں کا ایک خاندان ہے

مختلف موسم میں کئی اقسام کی تازہ پھلیاں مل جاتی ہیں

ان کی بھجیا بنا لیں یا اسے سلاد اور چٹنی کے ساتھ ملا کر

کھانے سے قبض نہیں ہوگی

. 15 السی کے بیج

فلیکس سیڈ غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں

اور حیرت انگیز طور پر قبض ختم کرنے جلاب روکنے کے لیے یکساں مفید ہیں ایک ٹیبل سپون پانی میں بھگو کر صبح سویرے پی لیا جائے

16. کیسٹر آئل

ارنڈ کا تیل صدیوں سے آزمودہ ہے

اسے پر بے شمار رسرچ اسٹڈی ہوئی ہیں

بے حساب فوائد ہیں ایک ٹی سپون ایک گلاس گرم دودھ میں ملا کر پینا قبض ختم کرتا ہے

17. ہرے پتے والی سبزیاں

مثلاً پالک اور اسی فیملی کی سبز پتوں والی سبزی میں

وٹامن، معدنیات، خاص طور پر میگنیشیم سے بھرپور ہے

میگنیشیم کی ضروری مقدار قبض کو دور کرنے میں مدد کرتی ہے

18. زیتون کا تیل

شاید سب سے زیادہ تحقیق اولیو آئل پر ہوئی ہے

اپنے بے شمار فوائد کے ساتھ یہ قبض ختم کرتا ہے

پورے جسم سے خشکی کا خاتمہ کرتا ہے

19. جؤ کا چوکر

جؤ کا اوپر والا چھلکا Oat Bran

ذرا سی تلاش سے مل جاتا ہے اسے روٹی، دلیہ ،

کھیر جیسے دل چاہے استعمال کیجئے قبض کو بھول جائیں گے

20. تل Sesame

ایک میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق

تل کا استعمال قبض ختم کرتا ہے

تل جیسے پسند ہوں کھائیں

ایک ٹی سپون چبا کر، سلاد یا دودھ، جوس، سوپ

روٹی میں ملا کر شروع کیجئے

سب سے تیز اثر ایک ٹی سپون تل ایک کپ کافی میں گرائنڈ کر کے پینے سے ملتا ہے

ویسے تو قبض دور کرنے کے

سینکڑوں آزمودہ نسخے، ریمیڈی، تھیراپیز ہیں

لیکن اس تحریر میں ہم نے کوشش کی ہے صرف وہ

شئیر کی جائیں جو باقاعدہ تحقیق کے بعد ثابت ہوئی EVT ایویڈینس بیسڈ  ٹریٹمنٹ ہیں

ان شا ء اللہ 

ان میں سے ایک آپ کے لیے  ضرور مفید ثابت ہو گی

Constipation...! Twenty Proven Easy Remedies.  قبض...! بیس تصدیق شدہ آسان علاج.
Constipation...! Twenty Proven Easy Remedies.  قبض...! بیس تصدیق شدہ آسان علاج. 

Post a Comment

Previous Post Next Post