Do You Recognize Your Strengths?
آپ اپنی خوبیاں پہچانتے ہیں.؟
مثلاً
آپ
خوش اخلاق ہیں
مہمان نواز ہیں
سچ بولتے ہیں
خوش گفتار ہیں
پر اعتماد ہیں
نرم دل رحم دل ہیں
معاف کردینے والے ہیں
سوجئیے اور غور کیجئے
اپنی کوئی ایک ایسی خوبی ڈھونڈ کر بتائیں جس پر آپ کو فخر ہو..؟
مل گئی.. ؟
اوکے اچھا اب یہ بتائیں
آپ کی یہ خوبی
ہر خاص و عام،
ہر مہربان و نا مہربان
گھر اسکول دفتر معاشرے کے ہر فرد کے ساتھ ایک برابر ہے..؟
یا آپ صرف ان کے ساتھ خوش اخلاق ہیں جو آپ کے اچھے ہیں خوش اخلاق ہیں..؟؟
اگر تو آپ سب کے ساتھ اپنی اس خوبی پر قائم رہتے ہیں
تو آپ عظیم انسان ہیں
ورنہ
اچھے کے ساتھ اچھا ہونا
خوبی نہیں بزنس ہے..!
لین دین ہے بارٹر ہے تجارت ہے خوبی نہیں ہے
آئیے
پانی کی طرح بن جائیں
پانی کی خوبی یہ ہے کہ جو بھی پیتا ہے اسے ٹھنڈک فرحت تازگی تسکین پہچاتا ہے
چاہیے وہ ادب سے احترام سے
اللہ کا نام لے کر پانی پئیے
یا کسی سے چھین کر جلد بازی بے صبری بدتمیزی سے
*پانی اپنی خوبی نہیں بھولتا* اس نے پینے والے کو خیر ہی خیر بانٹنی ہے اس کی پیاس بجھانی ہے
*اسی طرح*
ہمیں بھی پہلے اپنی
خوبی یا خوبیاں پہچان کر انہیں
ہر پسند و ناپسند کو بانٹنا ہے
زندگی بھر اپنی خوبی پر قائم رہنا ہے
ان شاء اللہ
آپ کی ایک ہی خوبی
زریعہ نجات بن سکتی ہے
کامیاب کرا سکتی ہے
دنیا و آخرت کے امتحان میں پاس کراسکتی ہے.
بس اپنی کم از کم ایک خوبی ڈھونڈ کر اس پر زندگی بھر کے جم جائیں
اللہ
آپ کا حامی و ناصر ہو
| Do You Recognize Your Strengths? آپ اپنی خوبیاں پہچانتے ہیں.؟ |