Free Free Exercise سستی سستی ایکسرسائز ...…!

Free Free Exercise
سستی سستی ایکسرسائز ...…!

.

میں ایک سست آدمی ہوں

اور ہر کام سستی سے کرنے کیلئے نئے نئے سست آڈیاز ڈھونڈنا میرا دلچسپ مشغلہ ہے

مجھ جیسے ہزاروں افراد کے لئے چند سست مفت اور آسان ایکسرسائز عرض کرتا ہوں

صبح، 

جب بھی آپ کی صبح ہوتی ہے..! 

سب سے پہلے 

بستر پر لیٹے لیٹے

2 منٹ تک 

20 گہری سانس لے لیں

اس کے بعد

اپنے دونوں ہاتھ گرم کیجئے

جیسے سردیوں میں زرا گرمی حاصل کرنے کے لیے ملتے ہیں یا جیسے آٹے کا پیڑا بناتے وقت کرتے ہیں

یہ دونوں طرف 

ہاتھوں کی ہتھیلی اور پشت پر کم از کم 2 منٹ کیا جائے 

پھر اپنے چہرے پر  ماتھے سے گردن تک ایک کان سے دوسرے تک یہ مساج کیجیئے 

پورے چہرے پر 2 منٹ

پھر اپنے پیٹ پر ناف پر دائرے کی شکل میں مساج کی جائے

ایک منٹ دائیں ہاتھ سے

دوسرا منٹ بائیں ہاتھ سے

پسلیوں پر ایک سے دو منٹ اوپر نیچے 

اگر آپ اس لائن تک آگئے

تو یقین کیجیئے آپ مجھ سے کم سست ہیں اور زرا سی کوشش سے دس منٹ کی

ایکسرسایز ضرور مکمل

کر لیں گے

آگے چلیں

پیٹ اور پسلیوں کی مساج کے بعد

اپنے دونوں گھنٹوں

کو آہستہ آہستہ دونوں ہاتھوں سے کھینچ کر پیٹ تک لایئے

ایک منٹ روک کر رکھیں

دوسرا منٹ لیٹے لیٹے سائکل چلانے کے انداز میں ٹانگوں کو حرکت دیں

شاباش

زندہ باد

یقین کیجئے آپ کرسکتے ہیں

بس اب آخری دو منٹ

پیروں سے ABCD لکھنی ہے

یعنی اپنے پاؤں اس طرح گھمائیں جیسے اے بی سی ڈی لکھی جاتی ہے

A to Z

تک یہ کام دو منٹ میں ہوجائے گا اور

ہماری صبح کی ورزش مکمل ہوجائے گی

ہوسکے تو

ایسا ایک بار عصر کے بعد اور ایک بار سونے سے پہلے بھی کر لیجیے

یقیناً یہ بات تو آپ کو یاد ہی ہوگی

اس دوران گہرے سانس لینا بہت مفید ہے 

اور مسکراتے ہوئے یہ تصور کہ آج کے بعد آپ ایک چاک و چوبند انسان ہیں

اسی طرح دانت صاف کرتے، صابن سے چہرا دھوتے،

سر میں شیمپو کرتے،

ٹی وی دیکھتے،

موبائل پر ٹیکسٹنگ کرتے غرض دن بھر نئے نئے آڈیاز سے اپنے جسم کو حرکت میں رکھیں

آپ تو جانتے ہیں

حرکت میں برکت ہے

خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں

آئیے قدرتی لائف اسٹائل سیکھیں اور سکھائیں

Free Free Exercise سستی سستی ایکسرسائز ...…!
Free Free Exercise سستی سستی ایکسرسائز ...…!

Post a Comment

Previous Post Next Post