*I had to go to the Market for Some Work and Had to Sit in a Rickshaw.* *کسی کام سے بازار جانا ھوا ایک رکشہ میں بیٹھنا پڑا.*

*I had to go to the Market for Some Work and Had to Sit in a Rickshaw.*
*کسی کام سے بازار جانا ھوا ایک رکشہ میں بیٹھنا پڑا.*

رکشہ والے سے کافی گپ شپ ھوئی آخر، یونہی اس سے پوچھ لیا…..

پیارے بھائی نماز پڑھتے ہو؟

کہنے لگا صاحب !

کل سے پابندی شروع کی ہے.

اب کبھی نہیں چھوڑوں گا.

میں نے پوچھا کل سے شروع کی ہیں.

پہلے سے کیوں نہیں



کہنے لگا.

زیادہ کمائی کے چکر میں نماز پڑھ نہیں پاتا تھا

لیکن کل ایک چوک میں ٹریفک جام تھی صحت بھی ٹھیک نہیں تھی اور بہت دیر تک کھڑا ھونا پڑا درجنوں بڑی بڑی وقیمتی گاڑیوں والے کئ گھنٹے کھڑے رھے


اس دوران میں نے دیکھا کہ

ایک سائیکل والا آیا اس نے اپنا سائیکل کندھے پر رکھا اور آرام سے ایک طرف سے نکل کر

چوک کے اس پار ھو گیا


اسی طرح پیدل چلنے والے بھی

ادھر ادھر سے راستہ بناتے گذرتے رہے جبکہ گاڑیوں والے اور ہم پھنسے رہے.

نہ آگے جا سکتے تھے نہ پیچھے


یہ سارا منظر دیکھ کر

میرے دماغ میں یہ سوچ آئی کہ روزِ حساب بھی یہی منظر ہوگا.

جسے دنیا میں کم نوازا گیا ہوگا یا جس کے گناہوں کا بوجھ کم ہوگا


وہ تو ایسے ہی سائیکل والے کی طرح نکل جائے گا اور جن کو بہت نوازا گیا ہوگا وہ گاڑی والوں طرح پھنسا ہوگا

بس میں نے سوچ لیا ہے کہ


تھوڑے پر ھی خوش رھوں گا

رب کا شکر ادا کرتا رھوں گا


اللّٰہ پاک ہم سب کو خشوع وخضوع کے ساتھ پانچ وقت کی نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ایمان اور ہدایت کے ساتھ اپنے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔۔🤲

*I had to go to the Market for Some Work and Had to Sit in a Rickshaw.*  *کسی کام سے بازار جانا ھوا ایک رکشہ میں بیٹھنا پڑا.*
*I had to go to the Market for Some Work and Had to Sit in a Rickshaw.*  *کسی کام سے بازار جانا ھوا ایک رکشہ میں بیٹھنا پڑا.*

Post a Comment

Previous Post Next Post