Rose Tea ... and How to Make it
گلاب پھولوں کا بادشاہ ہے ۔ مگر اسے کوئین آ ف فلاورز بھی کہا جاتا ہے ۔ اسکی خوب صورت اور من موہنی شکل اور بھینی بھینی مہک ہر دل کو موہ لیتی ہے ۔۔۔ دیسی گلاب کے علاوہ اس کی بیس ہزار سے زائد اقسام کاشت کی جاتی ہیں ۔۔ ایک ریسرچ کے مطابق ہالینڈ میں سب سے زیادہ اقسام کاشت کی جاتی ہیں ۔۔۔ پاکستان میں بھی تقریبا ہر گھر میں گلاب کا پودا لازمی ہوتا ہے ۔۔ ڈھیروں پھول اگتے ہیں اور پتیاں ہواؤں میں بکھر کر ضائع ہو جاتی ہیں ۔۔۔ آ ئیے ان کو کارأمد بنانا سیکھتے ہیں ۔
ہربل ٹی سیریز میں گلاب کی چائے بنانا بتاؤں گی ۔۔۔۔ اسکے بے پناہ فوائد ہیں ۔۔۔ گلاب کی تازہ پتیوں سے بنی چائے ہمارے نظام انہظام کو نارمل رکھتی ہے ۔۔۔ قبض کشا ہے ۔۔۔ اور مسکّن ہے ۔ جن لوگوں کے پسینے سے یا جسم سے بدبو آ تی ہے اور کسی بھی قسم کے ڈیوڈورنٹ کے استعمال سے کوئی فائدہ نا ہو ایک مہینہ روز ٹی کو استعمال کر کے دیکھیں ۔۔۔ حیرت انگیز طور پر ناصرف جسم کی بو دور ہو جائے گی بلکہ پسینہ بھی مشک آ ور ہو جائے گا ۔۔۔ اگر منہ سے ناگوار سمیل آ تی ہو تو بھی دن میں ایک بار دیسی گلاب کی پتیوں سے بنی چائے استعمال کر لیا کیجیئے سانسیں تک خوشبو دار ہو جائیں گی ۔۔۔۔۔ سر درد ، طبعیت میں بھاری پن ، انتشار اور بلند فشارِ خون کے لیئے بھی انتہائی فرحت بخش اور اکسیر ہے ۔ روزانہ ایک کپ روز ٹی معمول بنا لیجئے اور بہت سارے غموں سے آ زاد ہوجائیے ۔۔۔
روز ٹی ۔۔۔۔۔۔ Rose Tea بنانے کا طریقہ ۔۔۔
ایک کپ پانی
ایک چھوٹی الائچی کے دانے
ایک درمیانہ سائز گلاب کی پتّیاں
ترکیب ۔۔۔۔
پانی میں سبز الائچی ڈال کر ابال لیجئے ۔۔
اب تازہ گلاب کی پتیاں شامل کر دیں ۔
دو منٹ کے لیئے ہلکی آ نچ پہ ڈھک کر دم دیجئے ۔
چائے تیار ہے ۔۔ چھان کر اور حسبِ خواہش سادہ ، چینی یا شہد ملا کر نوشِ جان کیجئے ۔۔۔
| Rose Tea ... and How to Make it |