*A man lost his key while going to the shrine* *‏مزار پر جاتے ہوئے ایک آدمی کی چابی گر گئی*

A man lost his key while going to the shrine*

*‏مزار پر جاتے ہوئے ایک آدمی کی چابی گر گئی*

پیچھے سے ایک بزرگ آرہے تھے انہوں نےچابی اٹھالی اور کافی دیر تک انتظار کیا کہ کوئی آئے اور اپنی چابی لے لیکن کوئی نہیں آیا

‏بزرگ نے چابی اٹھائی اور درخت پر لٹکا کر مزار کے اندر چلے گئے.

‏پیچھے سے آنے والے ایک شخص نے دیکھا کہ یہاں ایک چابی ٹانگ کر مزار کے اندر جایا جاتا ہے.

‏اب یہ روایت مشہور ہو گئی کہ مزار میں جانے سے پہلے اگر ایک چابی درخت پر لٹکا دی جائے تو منتیں پوری ہوتی ہیں.


‏درخت کا حال بھی آپ کے سامنے ہے اور قوم کا حال بھی آپ کے سامنے ہے ۔۔۔.

زرا سوچیئے اور سمجھیں حقیقت کیا ہے ؟

مزار پر جائیے ضرور منّت مانگنے نہیں بلکہ عبرت کے لئے جائیں کہ ایک دن ہم نے بھی اس مٹی میں خاک بن کر مل جانا ہے۔

جا کر دعا کریں ۔ان کے لئے جو وہاں مدفن ہیں اور خود کے لئے بھی ۔

اگر اپنے کسی کام کو پورا کروانا ہے کہ رب العالمین مان جائے تو منّت مانگیں ضرور مانگیں مگر کیسے ؟

یہ میں بتاتی۔۔۔

منّت مانگنے کے بہت سے طریقے ہیں جیسے کہ ۔۔۔

درودِ اِبراھیم پڑھنے کی منّت ،سورہ یٰسٓ کی منّت ،یا قرآن کا کوئی بھی پڑھنے کا حصہ ، کوئی بھی سورہ، یا نوافل ہی منّت مانگ لیں کہ فلاں کام ہو جائے تو یہ پڑھ لو گی/گا۔۔۔

لیکن یہ منّت مزار سے نہیں بلکہ اپنے خدا سے مانگیں

منّت مانگنا غلط نہیں ہے


منّت جس طریقے سے آپ لوگ مانگتے ہیں وہ طریقہ وہ عقیدہ غلط ہے ۔ آپ اللّٰه سے مانگیں جو مانگنا ھے جیسے مانگنا ھے وہی قادرِ مطلق ھے وہی دے سکتا ہے

جن سے یا جس عقیدے سے آپ لوگ جڑے ہیں اسے ٹھیک کر لیں شرک سے بچیں اپنی نیّت ٹھیک کریں سب ٹھیک ہو جائے گا ۔۔

سب کا بگڑا کام بن جائے گا۔۔۔

آج سے ہی اپنا عقیدہ درست کر لیں ۔۔۔

ایسا نہیں کے میں مزار پر نہیں جاتی میں بھی جاتی ہوں دعا کرتی ہوں لیکن الحمدللّٰہ میرا عقیدہ درست ہے۔

کیونکہ جو بھی بزگ وہاں مدفن ہوں گے اللّٰه کے قریب بندوں میں سے ہوں گے جنہوں نے اللّٰه کی رضا میں اپنی زندگی گزاری ہو گی۔

مگر یاد رکھنا وہ بھی اللّٰه رب العزت کے ہی محتاج تھے اس سے ہی مانگتے تھے وہ ہمیں کچھ نہیں دے سکتے ۔

ہاں ان کا واسطہ دے کر

اے میرے ربّ العزت اپنے اس نیک بندے کے واسطے یا وسیلے سے ہماری دعا قبول فرما ایسا بول سکتے ہیں۔

مگر اس حد سے آگے تجاوز نا کریں ۔

*A man lost his key while going to the shrine* *‏مزار پر جاتے ہوئے ایک آدمی کی چابی گر گئی*
*A man lost his key while going to the shrine* *‏مزار پر جاتے ہوئے ایک آدمی کی چابی گر گئی*

Post a Comment

Previous Post Next Post