There is Blessing in Every Work of Allah – a Lesson Learned
*🥀اللّٰہ کے ہر کام میں بہتری ہوتی ہے – ایک سبق آموز واقعہ🥀*
ایک بادشاہ کی انگلی کسی حادثے میں کٹ گئی۔ بادشاہ کو بہت غصہ آیا، لیکن اس کے وزیر نے کہا:
*"اس میں بھی اللّٰہ کی کوئی بہتری ہوگی۔"*
بادشاہ کو یہ بات بری لگی۔ وہ بولا:
*"میری انگلی کٹ گئی ہے اور تم اس میں بہتری دیکھ رہے ہو؟"*
غصے میں آ کر بادشاہ نے وزیر کو قید خانے میں ڈال دیا۔
وزیر جیل میں جاتے ہوئے بھی یہی کہتا رہا:
*"اس میں بھی اللّٰہ کی بہتری ہوگی۔"*
کچھ دن بعد بادشاہ شکار پر نکلا اور جنگل میں ایک دور دراز علاقے تک جا پہنچا۔ وہاں ایک قبیلہ رہتا تھا جو ہر سال کسی انسان کو قربان کرتے تھے۔ انہوں نے بادشاہ کو پکڑ لیا تاکہ اُسے قربان کر سکیں۔
لیکن جب وہ بادشاہ کو ذبح کرنے لگے تو دیکھا کہ اس کی ایک انگلی کٹی ہوئی ہے۔
قبیلے کا قانون تھا کہ *عیب دار انسان قربان نہیں کیا جا سکتا۔*
یوں انہوں نے بادشاہ کو چھوڑ دیا۔
بادشاہ حیران و خوش ہوا۔ واپسی پر اُس نے فوراً وزیر کو جیل سے نکالا، گلے لگایا اور کہا:
*"واقعی، میری انگلی کا کٹنا میری جان بچا گیا۔ تم ٹھیک کہتے تھے کہ اللّٰہ کے ہر کام میں بہتری ہوتی ہے۔ لیکن جب میں نے تمہیں قید کیا، تب بھی تم نے یہی کہا تھا۔ اس میں کیا بہتری تھی؟"*
وزیر نے مسکرا کر جواب دیا:
*"بادشاہ سلامت! اگر میں قید نہ ہوتا، تو شکار پر آپ کے ساتھ ہی ہوتا۔ چونکہ آپ عیب دار تھے، وہ مجھے قربان کر دیتے۔"*
`سبق:`🤍🌱
اللّٰہ کے ہر فیصلے میں ایک حکمت ہوتی ہے، چاہے ہم اُس وقت اسے سمجھ نہ سکیں۔
کبھی بھی تقدیر پر شکوہ نہ کریں، کیونکہ:
*"تو اتنا عقل مند نہیں جو رب کے ارادے کو سمجھ سکے۔"*🌿
| There is Blessing in Every Work of Allah – a Lesson Learned *🥀اللّٰہ کے ہر کام میں بہتری ہوتی ہے – ایک سبق آموز واقعہ🥀* |