Three Men Who Came Before Death موت سے قبل آنے والے تین قاصد

Three Men Who Came Before Death

 موت سے قبل آنے والے تین قاصد

 *موت سے قبل آنے والے تین قاصد* 🥹

اللّٰہ کے نبی حضرت سیدنا یعقوب علیہ السلام کی ملک الموت حضرت عزرائیل علیہ الصلوٰۃ والسلام سے دوستی تھی ...

ایک دن جب ملک الموت حاضر ہوئے ...

تو حضرت سیدنا یعقوب علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے پوچھا ...

ملاقات کے لیے آئے ہو یا روح قبض کرنے کے لیے ...؟

حضرت عزرائیل علیہ الصلوٰۃ والسلام نے کہا ...

صرف ملاقات کے لیے آیا ہوں ...

حضرت سیدنا یعقوب علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا ...

میری طرف وفات سے قبل کوئی قاصد ہی بھیج دینا ... حضرت عزرائیل علیہ الصلوٰۃ والسلام نے کہا میں آپ کی طرف دو تین قاصد بھیج دوں گا ...

وقت گزرتا گیا اور جب حضرت سیدنا یعقوب علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام کا آخری وقت آیا ...

ملک الموت روح قبض کرنے کے لیے پہنچے تو سیدنا یعقوب علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا ...

تم نے دو تین قاصد بھیجنے کا وعدہ کیا تھا؟ ...

اس پر حضرت عزرائیل علیہ الصلوٰۃ والسلام نے کہا ...

قاصد تو میں نے بھیجے تھے ...

دیکھئے! آپ کے سیاہ بال سفید ہو گئے ...

یہ میرا پہلا قاصد تھا ...

پھر جسم کی طاقت جاتی رہی ...

یہ میرا دوسرا قاصد تھا ...

پھر آپ کی کمر جھک گئی ...

یہ میرا تیسرا قاصد تھا ...

اے یعقوب! ...

موت سے قبل انسان کی طرف میرے قاصد یہی ہوتے ہیں ...

ایک عربی نے کہا ہے:

انتَ في غفلته وقلبُكَ ساهی

ذهبَ العُمرُ والذّنوبُ كماهي

ترجمہ:

تو غفلت میں مبتلا ہے ...

اور تیرا دل بھٹک چکا ہے ...

عمر ختم ہوگئی ...

اور گناہ ویسے کے ویسے ہی ہیں۔۔۔

معلوم ہوا ...

غفلت میں پڑ کر ہمارا دل نیکی بدی کی جزا و سزا کو بھول جاتا ہے ...

عمر روز بروز گھٹتی چلی جاتی ہے ...

اور غافل انسان گناہ معاف کروانے کی کوئی سبیل نہیں کرتا۔۔۔

Three Men Who Came Before Death موت سے قبل آنے والے تین قاصد
Three Men Who Came Before Death موت سے قبل آنے والے تین قاصد


Post a Comment

Previous Post Next Post