95 Percent of Our Actions are not in Our Control..! Then Who is in Control..? ہمارے ٩٥ فیصد ایکشن ہمارے کنٹرول میں نہیں ہیں..! پھر کس کے کنٹرول میں ہیں..؟

95 Percent of Our Actions are not in Our Control..! Then Who is in Control..?
ہمارے ٩٥ فیصد ایکشن ہمارے کنٹرول میں نہیں ہیں..! پھر کس کے کنٹرول میں ہیں..؟

آپ کے لاشعور کے..!

لاشعور کیا ہے.؟

آسان الفاظ میں سمجھیں تو دماغ کے حصے ہیں

ایک شعوری دوسرا لاشعور

جیسے

اس وقت آپ یہ تحریر شعوری طور پر پڑھ رہے ہیں

مگر

آپ کے لاشعور میں

کچھ اور خیالات، پروگرام، منصوبے چل رہے ہیں

اور

وہی لاشعور

آپ کے ٩٥ فیصد ایکشن، رویوں، کو کنٹرول کر رہا

ایک اور عجیب بات

ماہرین کا اندازہ ہے

ہمارے لاشعور کی تقریباً پروگرامنگ سات سال کی عمر میں مکمل ہو جاتی ہے...!!!

پھر بقایا ستانوے سال ہم وہ کرتے ہیں

جو ہمارا لاشعور ہم سے کراتا ہے.

تو کیا ہمارے روئیے یعنی غصّہ نفرت، موڈ، مزاج

کے ذمہ دار، قصور وار ہم نہیں ہیں..؟

جی ہاں

آپ صرف ٥ فیصد قصوروار ہیں

تو پھر کیا ہم تبدیل نہیں ہوسکتے.؟

اپنے روئیوں کو کیسے بہتر کر سکتے ہیں.؟

بدل سکتے ہیں

اس پانچ فیصد طاقت صلاحیت کو بار بار استعمال کر کے

آپ اپنے ٩٥ گنا زیادہ طاقت ور لاشعور کو اپنے کنٹرول میں لاسکتے ہیں.

صرف ایک آسان سی کوشش

ایک مثبت سوچ کی بار بار تکرار سے

مثلاً

آپ بنا کسی شعوری وجہ کے اداس ہیں

تو آپ اس کے برعکس یہ الفاظ دھرائیں

میں خوش ہوں

میں بہت خوش ہوں، میں خوش ہوں، بہت خوش ہوں

بس یہ الفاظ دھراتے جائیں

کچھ دیر میں

آپ کے لاشعور کی پروگرامنگ ہونے لگے گی 

اور آپ کی اداسی خوشی میں تبدیل ہو جائے گی

ممکن ہے کچھ دیر یا کچھ دن

یہ بے لگام گھوڑا آپ کے قابو میں نہ آئے

آپ بھی

کوشش جاری رکھیں

کامیابی ان شاء اللہ خیر کی ہوگی

مثبت سوچ کی ہوگی

اسی طریقے سے

آپ اپنی ہر منفی عادت، سوچ، رویہ، لائف اسٹائل،

کو بہتر کرسکتے ہیں

پریشان نہ ہوں

ابھی میچ ختم نہیں ہوا ہے

آپ آخری منٹ میں گول کرکے جیت سکتے ہیں.

خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں

95 Percent of Our Actions are not in Our Control..! Then Who is in Control..?  ہمارے ٩٥ فیصد ایکشن ہمارے کنٹرول میں نہیں ہیں..! پھر کس کے کنٹرول میں ہیں..؟
95 Percent of Our Actions are not in Our Control..! Then Who is in Control..?  ہمارے ٩٥ فیصد ایکشن ہمارے کنٹرول میں نہیں ہیں..! پھر کس کے کنٹرول میں ہیں..؟

Post a Comment

Previous Post Next Post