Should I go to a Psychologist...!?
کیا مجھے ماہر نفسیات کے پاس جانا چاہئیے...!؟
جیسے
ہم جسمانی علاج کے لئے ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں
کیا ہمیں نفسیاتی مسائل کے حل کے لیے
ماہر نفسیات کے پاس جانا چاہئے..؟
آئیے
ہم مل کر جواب تلاش کرتے ہیں
یہ تو طے ہے کہ
جسمانی امراض کی طرح
نفسیاتی امراض بھی ہوتے ہیں
چلیں ہم امراض نہیں مسائل یا الجھنیں کہہ لیتے ہیں
جس طرح
کار کا کا ہر ڈرائیور گاڑی بند ہونے پر خود سے
کچھ نہ کچھ حل نکالنے کی کوشش کرتا ہے
یقیناً ہمیں اپنی الجھنوں کا حل خود ہی ڈھونڈنا چاہیے
لیکن خود سے کوئی مسئلہ حل نہ ہو رہا ہو تو..؟
پہلے یہ دیکھ لیتے ہیں
نفسیاتی مسائل ہوتے کیا ہیں.. ؟
. بے اختیار غصہ
. جلد اور اچانک موڈ میں تبدیلی
. کسی ایک بات پر بار بار اصرار
. گھر والے بات کرنے سے ڈریں
. صفائی کا غیر فطری جنون
. کام سے بیزاری
. اپنی پسندیدہ سرگرمیوں کو ترک کر دینا
. گھر، دفتر ،خاندان میں اکثر سے تعلقات خراب ہونا
. ایسا لگے لوگ آپ کے جذبات کو سمجھ نہیں رہے
. زرا زرا سی بات پر ناراض ہو جانا
. بے وجہ اداسی، رونے کی خواہش
. نامعلوم اضطراب، بیچینی، گھبراہٹ
. کسی حادثے، صدمے کے بارے میں مسلسل سوچنا
. معمولی سی مخالفت پر جسم کانپنا
. خود کو بے کار، ناکارہ سمجھنا
. وقت پر نیند کا نہ آنا
. بے وقت بے حساب سونا
. لوگوں سے ملنے جلنے سے گھبرانا
. موت کا خوف
. خودکشی کا خیال آنا
. بچے جو خوف کی وجہ سے والدین کے بغیر نہ رہتے ہوں
. یا خطرناک کام بے خوفی سے کرنا
. تنہا کمرے میں سونے سے ڈرتے ہیں
. جھنجھلاہٹ کا شکار ہوں
. اسکول جانے سے انکار
. کمزور حافظہ، عدم توجہی، عدم برداشت
. ناخن، ہونٹ چبانا
. کسی وجہ کے بغیر پیٹ درد متلی چکر سانس لینے میں دشواری
.
اسی طرح کے بہت سے مختلف بے اختیار
عمل اور ردعمل جن کی کوئی وجہ سمجھ نہ آئے تو
کیا، کیا جائے.....؟
سب سے پہلے
گھر میں کسی قریبی رشتہ دار کو بتائیں
یا خاندان کے کسی مہربان بزرگ سے مشورہ کیا جائے
راز کی بات محفوظ رکھنے والے دوست احباب سے بات کی جائے
اپنے روحانی بزرگ، مرشد کو بتائیں
کسی تجربہ کار ہومیوپیتھک معالج سے رابطہ کریں
اور اگر
مسئلہ، پروبلم، شکایات حل نہیں ہو رہی ہوں
تو فوراً ان مسائل
کو سائنسی انداز میں سمجھنے، پرکھنے والے
کسی نیک دل ماہر نفسیات سائکولوجسٹ سے
ملا جائے
اور
براہ کرم
ماہر نفسیات سے مشورہ کرنے سے
خوفزدہ نہ ہوں
ان کی تجویز کردہ تھیراپی اور اگر کوئی دوا
تجویز کریں تو استعمال کرنے سے مت گھبرائیں
آجکل
دنیا بھر میں نفسیاتی امراض کے علاج میں
بے حساب نئی نئی دریافت نے صحت یابی کے امکانات کو بہت بڑھا دیا ہے
اگر
آپ اپنے اطراف میں ایسے کسی شخص کو
دیکھیں تو حکمت کے ساتھ ان کی مدد کیجئے
انہیں درست علاج کی جانب رہنمائی کیجئے
اللہ کریم
ہم سب کو ہر طرح کے
ذہنی، جسمانی، نفسیاتی، روحانی امراض سے
محفوظ رکھیے
آمین یا رب العالمین
| Should I go to a Psychologist...!? کیا مجھے ماہر نفسیات کے پاس جانا چاہئیے...!؟ |