Are you Troubled by Dandruff on your Head? کیا آپ سر میں خشکی ڈینڈرف سے پریشان ہیں.؟

Are you Troubled by Dandruff on your Head?
کیا آپ سر میں خشکی  ڈینڈرف سے پریشان ہیں.؟

کیا آپ

سر میں خشکی 

ڈینڈرف سے پریشان ہیں.؟

پہلے

یہ جان لیں

یہ ہے کیا..؟

اور کتنی خطرناک ہے.؟

دنیا کی تقریباً

آدھی آبادی اس مسئلہ سے پریشان ہے

جو بالکل بے ضرر اور قدرتی عمل ہے

جس طرح سارے جسم میں اربوں کھربوں سیل

ہر وقت بنتے اور ختم ہوتے رہتے ہیں

اسی طرح ہمارے سر میں بھی سیلز بنتے اور مرتے ہیں 

ان ختم ہونے والے سیل کی باقیات یعنی ڈیڈ سیل

سارے جسم میں خاموشی سے نظر آئے بغیر ٹھکانے لگ جاتے

لیکن سر میں نظر آجاتے ہیں اور خاص طور پر

ڈارک کلر کپڑے پہننے پر 

عام طور پر

ان کا نیچرل سائکل تقریباً 28 دن میں مکمل ہوتا ہے

مگر کچھ افراد جن کی اسکن حساس ہوتی ہے ان میں 

یہ پانچ سے چھ دن میں مکمل ہوجاتا ہے

یعنی تیز ہوجاتا ہے اسے

 میلاسیزیا گلوبوسا کہا جاتا ہے

یہ خشک چھلکے جیسی ڈینڈرف

بالکل بے ضرر ہے، لیکن حساس طبیعت کے  افراد کو 

زیادہ ہی پریشان کرتی ہے

ڈینڈرف سے بچاؤ کے لئیے چند ٹپس

🔸 ایک بہت اچھے ہیئر برش سے مساج

جس کی ٹپس موٹی ہوں نوک دار باریک نہ ہوں

رات سونے سے پہلے اور صبح شیمپو کرنے سے پہلے

🔹 ہفتے میں ایک بار چھٹی والے دن

بیکنگ سوڈا زرا سے پانی میں ملا کر پیسٹ بنا کر

بیس منٹ سر پر لگا لیں

پھر شیمپو کر لیں

🔸 ایلو ویرا جیل

تقریباً دو ٹیبل اسپون سر پر لگائیں

پندرہ بیس منٹ بعد شیمپو کر لیں

🔹تازہ کوکونٹ کا پانی

سر پر لگائیں بھی اور پئیں بھی 

🔸  Tea Tree Oil

ٹی ٹری آئل

کے آٹھ دس قطرے شیمپو میں ملا کر

سر میں لگایا جانا چاہیئے

یہ آئل ایسنس فروخت کرنے والی شاپس سے مل جاتا ہے

🔹 ڈسپرین کی دو گولیاں

باریک پیس کر شیمپو میں ملا کر

اس سے سر دھو لیں

🔖 نوٹ

کچھ افراد کو

کسی مخصوص چیز  سے

الرجی ہوتی ہے اگر

ان میں سے کسی چیز سے سر کی جلد میں خارش، جلن

بڑھ جائے تو اس کا استعمال روک دیں

📌یاد رکھئے

جب سارا جسم صحت مند ہوگا

تو اسکن، بال سب صحتمند ہونگے

🔸اپنی غذا پر دھیان رکھیں

آپ کے لئے یہ سب مفید ہیں

🔹کچی سبزیوں کھیرا، ککڑی، کا سلاد

موسم کے تازہ پھل

اور خوب سارا پانی

اپنے سب کھانے کوکونٹ آئل میں پکانا شروع کر دیں

چند روز عجیب لگے گا مگر بیحد مفید ہے 

اور

🔸آکسیجن کے بغیر کوئی دوا کوئی علاج کام نہیں کرے گا 

دن میں پانچ بار ہر نماز کے بعد

پانچ منٹ گہرے سانس لینا بیحد ضروری اور مفید ہے

اللّٰہ کریم

صحت و تندرستی کےساتھ 

عمر دراز عطا فرمائے

آمین ثم آمین یا رب العالمین

Are you Troubled by Dandruff on your Head?  کیا آپ سر میں خشکی  ڈینڈرف سے پریشان ہیں.؟
Are you Troubled by Dandruff on your Head?  کیا آپ سر میں خشکی  ڈینڈرف سے پریشان ہیں.؟

Post a Comment

Previous Post Next Post