Child Psychology Experts Say Never Say These Phrases to your Children...! بچوں کی نفسیات کے ماہرین بتاتے ہیں اپنے بچوں کو یہ جملے کبھی نہ بولیں...!

Child Psychology Experts Say Never Say These Phrases to your Children...!
بچوں کی نفسیات کے ماہرین بتاتے ہیں اپنے بچوں کو یہ جملے کبھی نہ بولیں...!

بچوں

کی نفسیات کے ماہرین

بتاتے ہیں

اپنے بچوں کو

یہ جملے کبھی نہ بولیں...!

یقیناً

آپ کو بھی یاد ہونگے

مجھے تو خوب یاد ہیں

ایسے  بہت جملے 

جن کی کاٹ آج تک دل کو چھلنی کرتی ہے

یہ ایک مثال ہے

ماہرین کا سمجھانا ہے اس طرح کا کوئی جملہ

بچوں سے ان کی کسی بھی عمر میں نہ بولیں ورنہ

پہلے ان کی شخصیت تباہ ہو گئی

اس کے بعد

معزرت کے ساتھ

آپ کا بڑھاپا...!

کیونکہ ایسا ہر جملہ ایک روز لوٹ کر

ہمارے پاس ضرور آتا ہے

علاوہ اس کے کہ ہم معافی مانگ لیں اور

سامنے والا معاف کردے

. جب بچہ رو رہا ہو تو چپ کرانے کے لئے چیخیں چلائیں مت

. رونا بند کرو، تم اب چھوٹے بچے نہیں ہو 

. بزدل مت بنو اب تم بڑے ہو گئے ہو 

. تمہیں کتنی بار سمجھایا مگر لگتا ہے تمہارے سر میں دماغ نہیں ہے 

. اگر تم یہ کام بند نا کیا تو تمہیں کھانا نہیں ملے گا

. تم کھا کھا کر موٹے ہوگئے ہو

. میں نے تمہارے لئے کیا کچھ نہیں کیا

. تم انتہائی بدتمیز ہو

. تمہیں تو کوئی کام بھی ڈھنگ سے نہیں آتا

. تم کبھی نہیں ٹھیک نہیں ہوسکتے

. تم اپنے بھائی / بہن جیسے کیوں نہیں ہو

.  بس میں جو کہہ رہا ہوں  وہ کرو

. یہ میرا گھر ہے یہاں میرا حکم چلے گا 

. تم نے میرا سب کچھ برباد کر دیا ہے

. تم نے مجھے پاگل کر دیا ہے

. اس سے زیادہ میں تمہارے لئے کچھ نہیں کر سکتا

. تم ڈرامہ کر رہے ہو

. تم  بہت زیادہ حساس ہو

. ہم تمہاری عمر کیا کیا نہیں کرتے تھے

. تم خودغرض ہو، تم لالچی ہو، تم سست ہو

. ایک بات کو بار بار مت کہلاؤ

. تم نا شکرے ہو

. تمہیں شرم آنی چاہیئے

کاش تم پیدا ہی نہ ہوئے ہوتے

ماہرینِ کے مطابق جب ماں یا باپ چڑچڑا

کر غصّے کا شکار ہوکر یہ جملے بولتے ہیں تو بچوں پر انتہائی منفی اثر پڑتا ہے بجائے سدھرنے کے وہ مزید خراب روئیے کا اظہار کرتے ہیں

ان جملوں کے باعث والدین اور بچوں کے تعلقات زندگی بھر کے لیے خراب ہوجاتے ہیں

اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ بچوں کو سمجھانا

سکھانا بند کر دیں

بات یہ ہے کہ

ان جملوں کو مثبت جملوں سے بدل دیں

جب آپ پریشان ہوں تو بہتر ہے اس وقت خاموش ہوجایئں

بچے  کی کسی غلط بات کا پر فوری ردعمل نہ دیں

جب ماحول بہتر ہو تو پیار سے سمجھائیں

یاد رکھیں

یہ سب حکمت عملی

بچوں کے مستقبل کے کو ہی نہیں

آپ کے بڑھاپے کو بھی خوبصورت کردے گی

ان شاء اللہ خیر ہوگی

خوشی کے بیج بوئیں اور خوشحال ہوجایئں

مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے گا

Child Psychology Experts Say Never Say These Phrases to your Children...!  بچوں کی نفسیات کے ماہرین بتاتے ہیں اپنے بچوں کو یہ جملے کبھی نہ بولیں...!
Child Psychology Experts Say Never Say These Phrases to your Children...!  بچوں کی نفسیات کے ماہرین بتاتے ہیں اپنے بچوں کو یہ جملے کبھی نہ بولیں...!

Post a Comment

Previous Post Next Post