Just One Horn is Enough to Identify You..! بس ایک ہارن آپ کی پہچان کے لئیے کافی ہے..!

Just One Horn is Enough to Identify You..!
بس ایک ہارن آپ کی پہچان کے لئیے کافی ہے..!

بس

ایک ہارن

آپ

کی پہچان

کے لئیے کافی ہے..!

جب آپ بچوں کے ساتھ ڈرائیو پر جارہے ہوں

تو بچے آپ کی گفتگو اور عمل سے ایک ساتھ سیکھتے ہیں

 خضر، میران کے ساتھ گفتگو کا دوسرا موقع

ڈرائیونگ کے دوران ملتا تھا

اور اس دوران  سڑک پر چلنے کے آداب پر

بہت سی باتیں ہوتیں

ان میں کچھ اپنے وطن کے ٹین ایج بچوں کے ساتھ شئیر کرتا ہوں کہ چند روز بعد  یہ ڈرائیونگ سیٹ پر ہونگے

اسٹئرنگ ان کے ہاتھ میں ہوگا

ہم پیچھے بیٹھے ہونگے

سب سے پہلے اور سب زیادہ اصرار

ہارن بجانے کے انداز پر

ہوتا تھا

ہارن،

جہاں ڈرائیونگ کے وقت کی اہم ترین ضرورت ہے

وہاں ساتھ ہی ساتھ

ہارن بجانے کا انداز

آپ کی شخصیت اور تربیت

دونوں کے بارے میں ایک سیکنڈ میں بتا دیتا ہے 

ہارن سنتے ہی

معلوم ہوجاتا ہے

آپ کتنے سلجھے ہوئے ہیں..!

یا کتنے الجھے ہوئے ہیں..! 

بچوں کو سمجھایا

ہارن انتہائی ضرورت کے وقت بجائیں

اور کم سے کم، مختصر ترین دورانیہ ہو

آگے جانے والے کو بس یہ اندازہ ہوجائے کہ

آپ انہیں کوئی اشارہ کر رہے ہیں

کجا یہ کہ آپ ہارن کو چابک بنا کر لوگوں پر برساتے

پھرو یا کسی کو یوں لگے کہ اسے گالی دے رہے ہو

میں خود بھی اعتراف کرتا ہوں

سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے

اپنے غصّے پر قابو رکھنا سب سے زیادہ مشکل کام ہے

ہر قدم پر امتحان ہوتا ہے

ہر قدم پر فیل ہوتے ہیں..!

اس کے بعد اپنی لائن میں چلنا

ہمیشہ درمیان کی لائن میں چلنا

فاسٹ ٹریک کو صرف اوور ٹیک کے مخصوص رکھنا 

بظاہر یہ سب مشکل اور صبر آزما کام ہے لیکن آپ کے

ذہن کو پرسکون رکھتا ہے اس طرح 

آپ اپنی ڈرائیو کو انجوائے بھی کرتے ہو

اور لازمی بات ہے کہ یہ حادثات سے بھی بچاتا ہے

شہر کے اندر زیادہ تر 60 کی رفتار رکھو

پھر جہاں جس رفتار کی اجازت ہو چلاؤ

مگر خود کو تھکاؤ مت

ہر ڈرائیور یہ جانتا ہے گاڑی چلاتے وقت 

دن میں اکثر آپ سے کوئی نہ کوئی غلطی ہو ہی جاتی ہے

غلطی ہوتے ہی نوے فیصد لوگ

خوفناک انداز میں گھورتے ہیں

اگلا جملہ ہوتا ہے

 نظر نہیں آتا کیا..؟

دیکھ کر نہیں چل سکتے..؟

ایسے موقع پر فوراً اپنی غلطی تسلیم کر لو

سر کے اشارے سے یا ہاتھ اٹھا کر معزرت کر لیں

آپ دیکھیں گے سامنے والے کا غصہ ایکدم کم یا ختم ہوجائے گا

کوشش کرو راستہ دو

راستہ دو گے تو راستہ ملے گا

کوئی راستہ دے تو شکریہ ادا کرو 

خاص طور پر پر بچوں اور خواتین کو راستہ دو 

اس لئیے کہ چند روز بعد یہی بچے ڈرائیور ہونگے

اور یہی خواتین ہونگی جو بچوں کو  ڈرائیونگ

کے آداب سکھائیں گی یا پھر تم سے بدلا لیں گی 

اگر تم نے ان کو سڑک پر گزرنے کا راستہ نا دیا تو

سمجھ لو اپنے لئیے راستے بند کر لئیے

پیدل چلنے والوں اور گاڑی چلانے والوں کے لیے

سب سے مشکل وقت اسکول جانے اور واپس آنے کا ہوتا ہے

اور  ہم سب سے زیادہ بدترین ڈرائیور اسی وقت ہوتے ہیں

میں روز دیکھتا ہوں

بچے، بچیاں، عورتیں کھڑے رہتے ہیں

دس دس گاڑیاں گزر جاتی ہیں پھر کہیں کوئی ایک

ماں باپ کا تربیت یافتہ مہذب انسان آکر راستہ دیتا ہے

جو دراصل اپنے والدین کے لیے صدقہ جاریہ بن جاتا ہے

پارکنگ

چاہیے تیس سیکنڈ کے لئے کرنی ہو

روڈ کے سائیڈ پر درست جگہ ڈھونڈ کر پارک کرو

ڈبل پارک کرنا مجبوری ہوجائے تو ھینڈ بریک کھلے رکھنا

اور یہ دیکھ لینا کسی کا راستہ نہ رکے ایسا نہ ہو

کوئی اپنی کار کا دروازہ نہ کھول سکے

گھر کے سامنے کسی بزرگ کو اتارنا ہو یا

بٹھانا کبھی روڈ کے درمیان میں 'گاڑی  مت روکنا

میں اکثر دیکھتا ہوں

بزرگوں کے احترام میں کار گھر کے دروازے پر سڑک کے بیچ میں روکتے ہیں

ارے بھئی جو بزرگ بیس قدم چل کے گھر تک جاسکتے ہیں

وہ درست جگہ پارک کی ہوئی کار سے

تیس چالیس قدم بھی چل سکتے ہیں

یہ درست ہے اہل محلہ بھی خیال کرتے ہیں

انتظار کر لیتے ہیں مگر کیوں، 

کسی کو زحمت  کیوں دی جائے

اسی طرح ایمبولینس کو راستہ ضرور ضرور دینا

چاہے وہ خالی ہو، چاہے وہ سائرن نہ بجا رہی ہو

اسے فوراً راستہ دو

گاڑی کے ضروری کاغذات،

اسپئیر وہیل،  جیک،  ٹائرز میں ہوا

انجن آئل، ریڈی ایٹر کا پانی

ہر بار چیک کرو

اپنی سواری سے پیار کرو

اس کا شکر ادا کرتے رہو

راہ چلتے ضرورت مندوں کو لفٹ دے دیا کرو

سفر کی دعا

حفاظت کی دعا

پڑھ کر نکلو

اللہ کریم

ہر سوار کے لئے

اس کی سواری کو محفوظ بنا دے

آمین یا رب العالمین

دعاگو اور دعاؤں کا طالب ہوں

Just One Horn is Enough to Identify You..!  بس ایک ہارن آپ کی پہچان کے لئیے کافی ہے..!
Just One Horn is Enough to Identify You..!  بس ایک ہارن آپ کی پہچان کے لئیے کافی ہے..!

Post a Comment

Previous Post Next Post