Are Children Raised?? Sorry, Cattle are Raised..!! کیا بچے پالے جاتے ہیں ..؟؟ سوری بہت معذرت مویشی پالے جاتے ہیں ..!!

Are Children Raised?? Sorry, Cattle are Raised..!!
کیا بچے پالے جاتے ہیں ..؟؟ سوری  بہت معذرت مویشی پالے جاتے ہیں ..!!

کیا بچے پالے جاتے ہیں ..؟؟

سوری 

بہت معذرت 

مویشی پالے جاتے ہیں ..!!

انسان کے بچے نہیں 

بچے تو فطرت کے خوبصورت 

نظام کے تحت 

پھولوں کی طرح خود ہی پروان چڑھتے ہیں 

استاد  سلمان آصف صدیقی  کہتے ہیں 

ہر بچہ 

تین بیج لے کر پیدا ہوتا ہے 

وہ انہیں 

تین سی  Three C's  کہتے ہیں 

Confidence اعتماد 

Character کردار 

Creativity جدت خیال ،  نئے  آئیڈیاز 

اور ماں باپ 

ایک خاص مدت تک کے لئے 

ان کے نگران ہیں ، باغباں  ہیں 

مالک نہیں مالی ہیں

ان کا کام صرف 

ان بیجوں کو 

پانی دینا ہے 

کھاد دینا ہے 

دیکھ بھال کرنی ہے 

نگرانی کرنی ہے 

اپنی مرضی سے نہیں 

ان کے  خالق کی ہدایات کی بنیاد پر 

ان ننھے  پودوں کو  اپنی مرضی سے  زور زبردستی سے 

بونسائی  Bonsai بونے نہیں بنانا 

انہیں ٹھونس ٹھانس کر کسی ایک جیسے سانچے میں نہیں ڈھالنا 

ہر بچے کو اس کی  Strength پہچان کر 

پروان چڑھنے کی اجازت فراہم کرنی ہے 

ضروری نہیں وہ آپ کی مرضی سے ڈاکٹر ، انجنیئر ، بنے 

ہوسکتا ہے وہ ایک بہت اچھا انوینٹر یا بہترین استاد بن جائے 

جو آپ کے لئے صدقہ جاریہ بن جائے 

آج کے 

ماں باپ سے دست بستہ گزارش ہے 

اپنے پھول جیسے بچوں پر گریڈز ، نمبرز کے لئے جبر نا کریں 

انہیں انکی فطرت کے مطابق پروان چڑھنے دیں 

الله کرم 

انہیں آپ کے اور آنکھوں کی ٹھنڈک بنایے 

آمین یا رب العالمین 

نوٹ : حکمت کی ہر بات مومن کی گمشدہ میراث ہے 

میں ، بس ایک طالب علم ہوں ، حکمت کی ہر بات کا طالب علم 

یہ بات میں نے اپنے اساتذہ سے  سیکھ  کر آپ تک پہنچائی  ہے

Are Children Raised?? Sorry, Cattle are Raised..!!  کیا بچے پالے جاتے ہیں ..؟؟ سوری  بہت معذرت مویشی پالے جاتے ہیں ..!!
Are Children Raised?? Sorry, Cattle are Raised..!!  کیا بچے پالے جاتے ہیں ..؟؟ سوری  بہت معذرت مویشی پالے جاتے ہیں ..!!

Post a Comment

Previous Post Next Post