Answer honestly..! What is war like, is it good or bad? What is it like to be consumed by sorrow, anxiety, tension, sadness, fears of the future, and sorrows of the past?

Answer honestly..! What is war like, is it good or bad? What is it like to be consumed by sorrow, anxiety, tension, sadness, fears of the future, and sorrows of the past?
ایمانداری سے جواب دیجئے..!جنگ کیسی ہے اچھی ہے یا بری ہے ..؟ دکھ اینگزائٹی تناؤ اداسی ہر دم مستقبل کے خدشے ماضی کے غموں میں جھلسنا کیسا ہے..؟؟؟

ایمانداری

سے جواب دیجئے..!

جنگ کیسی ہے اچھی ہے یا بری ہے ..؟

دکھ

اینگزائٹی

تناؤ

اداسی

ہر دم مستقبل کے خدشے

ماضی کے غموں میں جھلسنا کیسا ہے..؟؟؟

یقیناً

آپ کہیں گے   یہ برا ہے..!

اب اس کا جواب دیں

جو برا ہے

اسے اختیار کریں گے یا چھوڑ دیں گے..؟

مجھے معلوم ہے

آپ کہیں گے

چھوڑیں گے

لیکن

یہ  عالمگیر سچ ہے کہ

لوگوں نے مان لیا ہے

" زندگی ایک جنگ ہے "

اور یہ جنگ جیت کر ہی بقا ہے، کامیابی ہے

کسی کا قول ہے

کامیابی جیت کی دوڑ ہے

اور یہ کہ

زندگی جیسے کسی ہمسائے سے مانگا ہوا زیور  ہے

ہر وقت خدشہ لگا رہتا ہے

کھو جانے کا

گم ہوجانے کا

کسی شاعر نے کہا تھا

یاد ماضی عذاب ہے یا رب،

ہمارا حافظہ چھین لیا جائے..!

اور

یہ کہ 

زندگی کسی مفلس کہ قبا ہے

جس میں ہر گھڑی درد کے پیوند لگا کرتے ہیں

یقین جانئیے

زندگی کسی مفلس کی قبا نہیں ہے

زندگی

تو سلطان پیدا کرتی ہے

ہم ہی فقیر بننا چنتے ہیں

مسلسل خواہشات کے پیچھے بھاگنے والے فقیر 

ہر وقت جیتنے کی طلب

جمع کرنے کی خواہش

ہر وقت کہیں اور ہونے کا چکر لگا ہوتا ہے

دانشور لاؤتزو کہتے ہیں

جہاں ہو وہیں رہو

کہ وہیں زندگی ہے

انسان کی فطری حالت یہ ہے کہ وہ 

جس حال میں ہو خوش ہو

پر مسرت ہو

مگر

ہمارا دماغ

ہمارا نفس، ہماری ہوس ، منفی جانکاری 

ہمیں ہر دم بوکھلائے رکھتی ہے

کہیں بیٹھنے نہیں دیتی..!

Answer honestly..! What is war like, is it good or bad? What is it like to be consumed by sorrow, anxiety, tension, sadness, fears of the future, and sorrows of the past?  ایمانداری سے جواب دیجئے..!جنگ کیسی ہے اچھی ہے یا بری ہے ..؟ دکھ اینگزائٹی تناؤ اداسی ہر دم مستقبل کے خدشے ماضی کے غموں میں جھلسنا کیسا ہے..؟؟؟

Post a Comment

Previous Post Next Post