Acupressure A simple treatment for restoring energy in energy channels
ایکیو پریشرانرجی چینلز میں توانائی کی بحالی کا ایک سادہ علاج
ایکیو پریشر
انرجی چینلز میں توانائی کی بحالی
کا ایک سادہ علاج
کئی ہزار سال سے آزمودہ ہے
ایچ سیون H7 پوائنٹ
جسے دل اور روح کا دروازہ بھی کہتے ہیں
ایکیو پریشر تھیراپی کا ایک اہم ترین پوائنٹ ہے
اس کی تفصیل سے پہلے
دو تجربات شئیر کرنا چاہتا ہوں
دو سال پہلے رمضان المبارک کی ستائیسویں شب
میرے قریبی دوست کی بیٹی کا انتقال ہوگیا وہ دو پھول جیسے بچوں کو روتا چھوڑ گئی
نماز جنازہ پڑھنے کے بعد جب قبرستان کی طرف روانہ ہونے لگے
میرے دوست کا داماد شدت غم سے
یکدم بیہوش ہوگیا مجھے فوراً اپنے استاد سے سیکھا
یہ پوائنٹ یاد آگیا
جسے ایچ سیون کہتے ہیں
یہ ہمارے دونوں ہاتھ میں سب سے چھوٹی انگلی کی لائن میں ہتھیلی کی کریز پر واقع ہے
آپ زرا اسے ٹچ کر کے محسوس کیجئے
چھوٹی انگلی کی لائن میں نیچے چلیں جہاں ہتیھلی ختم ہوگی وہاں ایک ابھری ہوئی ھڈی کے بالکل نیچے ایک چھوٹا سا گڑھا محسوس ہو گا
جیسے ہی میں نے
غم سے بیہوش ہوتے ہوئے نوجوان کے دونوں ہاتھوں پر ان پوائنٹس کو اپنے انگوٹھوں سے دبایا
حیران کن طور اگلے ہی لمحے اس نے آنکھیں کھول دیں اور
ہوش میں آکر کر حوصلے کے ساتھ جنازے کے ساتھ چلنے لگا
آج پھر اسی طرح کا واقع ہوا
قبرستان میں
خاندان کی بہت ہی نیک اور صابر بزرگ خاتون کی تدفین
ہورہی تھی حبس، گرمی، تیز دھوپ، پانی کی کمی
اور دکھ نے مل کر میرے ایک کزن کے ساتھ وہی کیا اور وہ
بیہوش ہوگئے
ایچ سیون پوائنٹ
پر دباؤ ڈالتے ہی وہ دس سیکنڈ میں ہوش میں آگئے
مزید پندرہ منٹ میں طبیعت مکمل بحال ہوگئی
ایکیو پریشر تھیراپی
کے اس معجزاتی پوائنٹ
کے مزید فائدے یہ ہیں
گھبراہٹ
پینک اٹیک
غم کی وجہ سے بیہوشی
متلی
سوشل اینگزائٹی
نامعلوم وجہ سے خوف ڈپریشن
نیند نہ آنے کی صورت میں
سب سے پہلے ابتدائی طبی امداد
فرسٹ ایڈ اسی ایچ سیون پوائنٹ پر درمیانہ دباؤ ڈالیں
اس دوران گہرے سانس لینا بہت مفید ہے
مریض کو ہوادار جگہ پر لٹا دیں
کسی بھی پھل کا جوس، پانی پلائیں
یا کوئی میٹھی کینڈی ٹافی
چینی کھانے کو دیں
ان شاء اللہ
پانچ سے دس منٹ اس پوائنٹ پر ہلکی مساج
یا دباؤ ڈالنے سے طبیعت ٹھیک ہوجائے گی
احتیاطاً قریبی ہسپتال سے
بلڈ پریشر اور شگر کے ساتھ ساتھ
دل کا ای سی جی چیک کرا لیں
اللہ کریم
ہر دکھ درد غم تکلیف پریشانی
سے اپنے حفظ و امان میں رکھے
آمین یا رب العالمین
![]() |
| Acupressure A simple treatment for restoring energy in energy channels ایکیو پریشرانرجی چینلز میں توانائی کی بحالی کا ایک سادہ علاج |
| Acupressure A simple treatment for restoring energy in energy channels ایکیو پریشرانرجی چینلز میں توانائی کی بحالی کا ایک سادہ علاج |
