Talbina تلبینہ

Talbina
تلبینہ

 '' أنها كانت تأمُرُ بالتَّلبينَةِ

وتقولُ  هو البَغيضُ النافعُ ''

( بخاری: 5690)

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیمار کے لیے" تلبینہ" تیار کرنے کا حکم دیا کرتی تھیں اور کہتی تھیں کہ اگرچہ بیمار اس کو ناپسند کرتا ہے، لیکن وہ اس کے لیے ازحد مفید ہے۔

تلبینہ

جؤ کے آٹے سے تیار کی جانے والی

غذا اور دوا ہے

"تلبینہ" 

کا ذکر صحیح احادیث میں آیا ہے ، 

یہ ایک غذا ہے جو سوپ کی طرح ہوتی ہے،

جؤ کے آٹے اور  سے بنائی جاتی ہے،

اسے "تلبینہ"

اس لیے کہتے ہیں کہ

اس کا رنگ دودھ جیسا سفید ہوتاہے،

اور یہ دودھ ہی کی طرح پتلی ہوتی ہے۔

''التلبينة: هي حساء كالحريرة، يتخذ من دقيق أو من نخالة، سميت بذلك لشبهها باللبن في البياض'' ۔

(فتح الباري - ابن حجر (1/ 182)

احادیث مبارکہ میں

اس کو دل کی بیماریوں اور غم کے دور کرنے کے لیے مفید بتایا گیا ہے،

اسے مختلف انداز میں

تیار کیا جاسکتا ہے

سب سے آسان یہ ہے

١٠٠ گرام جؤ کا آٹا

ایک لیٹر پانی میں پندرہ منٹ پکائیں

ڈھنڈا ہونے پر

ایک گلاس دودھ شامل کر لیں

میٹھا یا نمکین

دونوں طرح مفید ہے

میٹھا کرنے کے لیے

شہد

کھجور

انجیر

موسم کا کوئی بھی پھل

آم، کیلا، امرود، کینو، تربوز، خربوزہ

جو بھی پسند ہو ملا کر پی سکتے ہیں

ذیابیطس شگر کے مریض

اسے نمک، کالی مرچ، گرم مصالحہ،

جیسے مصالاجات شامل کر لیں

یا اس میں

ٹماٹر، گریپ فروٹ

کا جوس ملا لیجیے

جامن کے موسم میں اس کا گودا ملا سکتے ہیں

امرود، سیب میش کر کے ملایا جاسکتا ہے

ایک معروف طریقہ

کھیر کی طرح تیار کرنا ہے جس میں

بادام، اخروٹ، پستہ، مغز کدو جیسے مفید

ڈرائی فروٹ ملا کر بنا سکتے ہیں

اسی طرح اس کا ستو بھی بنا سکتے ہیں 

 مریض

اور کسی ایک گھر کے افراد کے لیے

جو کسی غم کا شکار ہوں بیحد مفید

غذا اور دوا ہے

گزارش ہے کہ

اسے زیادہ سے زیادہ مزیدار بنایا جائے

ہر روز کوئی نئی ریسپی تیار کیجئے

تاکہ مریض اس سے اکتا نہ جائیں

چھوٹے بچوں کے لیے بھی تلبینہ بیحد مفید ہے

یہ سیریلیک سے کئی گنا بہتر اور سستا ہے

حیرت انگیز طور پر

وزن کو اعتدال میں لاتا ہے

اضافی چربی اور جسم کی سوجن کم کرتا ہے

بیمار کے ساتھ ساتھ گھر کے تمام افراد کی صحت کے مفید غذا ہے دن میں ایک وقت کا کھانا تلبینہ ہونا چاہئے

براہ کرم

تلبینہ کے بارے میں اپنے قیمتی تجربات

ہمارے ساتھ ضرور شئیر کیجئے

اور

حکمت کی ہر بات صدقہ جاریہ ہے

اسے جاری رہنا چاہئے

اہل خانہ اور حلقہ احباب میں شئیر کر دیجئے

جزاکم اللہ خیرا

دعا کا طالب

Talbina  تلبینہ
Talbina  تلبینہ

Post a Comment

Previous Post Next Post