Mirror Therapy is the Fastest Treatment for Paralysis...!
آئینہ تھیراپی فالج کا تیز ترین علاج ...!
آئینہ تھیراپی
فالج کا تیز ترین علاج ...!
فالج
کے بعد کام نہ کرنے والے معذور ہاتھ، پیر
کی بحالی کے لئے MT Mirror therapy کی انقلابی دریافت کا سہرا
ڈاکٹر ولایانور سبرامنیم راما چندرن
ایک ہندوستانی امریکی نیورو سائنسدان کے سر ہے
وہ شعبہ نفسیات میں ایک ممتاز پروفیسر ہیں ،
فالج، کے بعد
جسم کے متاثرہ اعضا کی بحالی بہت سست عمل ہے
اسے تیز تر کرنے کے لئے
ڈاکٹر سبرامنیم
کی برسوں کی سوچ بچار سے
یہ کمال کی تھیراپی دریافت ہوئی ہے
فالج کا اثر چونکہ دماغ پر ہوتا ہے
اس لئیے بحالی کا کام بھی وہیں سے شروع ہو گا
آئینہ تھیراپی
میں مریض کا متاثرا ہاتھ، بازو، ٹانگ، پیر کو
ایک آئینہ بکس (شیشے کے ڈبے) میں چھپا دیا جاتا ہے
مریض صرف
درست ہاتھ، پیر آئینہ میں دکھا کر
ایکسرسائز، تھیراپی، ورزش کرتا ہے
جس کے حیرت انگیز
مثبت اثرات فالج زدہ حصے پر ہوتے ہیں
اور وہ تیزی سے ریکور ہونے لگتا ہے
اس تھیراپی کو
گھر میں بآسانی کیا جاسکتا ہے
کسی ماہر کارپینٹر سے
ضرورت کے مطابق
آئینہ بکس بنوا لیا جائے
اور دن میں پانچ بار ہر نماز کے بعد
یہ علاج کیا جائے
اس کے ساتھ ساتھ
دن میں دو
فجر اور عصر کے وقت کی ہلکی دھوپ میں ضرور بٹھائیں
اس کے بعد کسی کمرے میں پنکھے کی تیز ہوا سے زرا دور
سارے جسم کے ایک ایک جوڑ اور پٹھوں پر سرسوں کے تیل سے مالش کیجئے
اس کے لئیے
ایک خادم، خادمہ رکھ سکتے ہیں
گھر کے افراد کر سکیں تو زیادہ بہتر ہے
مکمل بحالی تک
یہ مساج اور آئینہ تھیراپی مستقل مزاجی سے جاری رکھیں
مزید تفصیلات
واٹس ایپ پر صرف
میسج بھیج کر کی جاسکتی ہیں
فی سبیل الله
اللّٰہ کی رضا کے لئے
ربّ کریم کی عظیم الشان نعمت صحت
مند رہنے کے قدرتی لائف اسٹائل اور علاج
سیکھنے اور سکھانے کی کوشش میں
ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں
| Mirror Therapy is the Fastest Treatment for Paralysis...! آئینہ تھیراپی فالج کا تیز ترین علاج ...! |