Garlic and Colds
لہسن اور نزلہ زکام
ایک تحقیق ریسرچ اسٹڈی کے لئے
146 صحت مند افراد کو
دو گروپ میں تقسیم کیا گیا
ایک گروپ کو
سردیوں میں نومبر سے فروری کے درمیان
12 ہفتوں تک روزانہ لہسن کا سپلیمنٹ
کھلایا گیا
اور
دوسرے گروپ کو
صرف پلیسبو یعنی بے ضرر چاول کے آٹے کی گولی
بارہ ہفتے بعد یہ حیرت انگیز نتائج ملے
جنہیں لہسن کھلایا گیا تھا
ان میں سے پورے سال میں
صرف 24 افراد
کو نزلہ زکام ہوا
اور
دوسرے گروپ جسے پلیسبو
( بغیر کسی دوا کے صرف ایک علامتی ٹیبلٹ )
کی گولی دی گئی
اس کے 65 افراد کو نزلہ زکام ہوا
یعنی تقریباً تین گنا زیادہ
لہسن
صدیوں سے جسم کے مختلف امراض کے لیے
استعمال ہورہا ہے. طبیب جالینوس اسے پیٹ کی بہت سی بیماریوں کے لیے استعمال کراتے تھے
کمزور قوت مدافعت والے افراد
نزلہ زکام پیدا کرنے والے وائرس کا آسانی سے شکار بن جاتے ہیں
اور سارا سال اس میں مبتلا رہتے ہیں
خاص طور پر خشک اور سرد موسم میں
اس سردی میں
لہسن کا استعمال کیجئے
چاہے ایک سے تین لہسن کی کلیاں کچی چبا کر کھا لیں
یا کرش کر کے پانی کے ساتھ نگل لیں
یا پودینہ دھنیہ لہسن کی چٹنی بنا سکتے ہیں
جیسا آپ کو آسان اور اچھا لگے
اپنے مزاج کے مطابق
ایک سے تین لہسن کی کلی ہر روز کھانے سے
ان شاء اللہ
قوت مدافعت امیون سسٹم مضبوط ہوگا
اور وائرس کے زریعے پھلینے والے امراض سے محفوظ
رہیں گے
ان شاء اللہ
نوٹ
پانچ سال سے کم عمر بچوں کو کچا لہسن نہ کھلائیں
انہیں سوپ میں پکا کر کھلایا جاسکتا ہے
لہسن کھانے کے بعد اس کی بدبو سے بچنے کے لئے
کوارٹر ٹی سپون اجوائن کھا لیں
جس سے منہ سے بری اسمیل نہیں آئے گی
یقیناً
یہ بات ہر مسلمان کو معلوم ہے
کچا لہسن اور پیاز کھا کر مسجد نہیں جانا چاہیے
یعنی یہ ایسے وقت کھائیے جب نماز کے درمیان مناسب وقفہ ہو جیسے فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد ناشتے سے پہلے
کھا لیا جائے
اللہ کریم
صحت اور ایمان کی سلامتی
عطا فرمائے
آمین یا رب العالمین
| Garlic and Colds لہسن اور نزلہ زکام |