Baba, your Hair is Very Silky..! بابا آپ کے بال بہت سلکی ہیں..!

Baba, your Hair is Very Silky..!
بابا آپ کے بال بہت سلکی ہیں..!

زرا ٹہیرئیے

اس کی تفصیل بھی عرض کرتا ہوں

چند روز سے

میں سوچ رہا تھا

ہم اپنے والدین، اہل خانہ، خاندان اور احباب

کو چھوٹی چھوٹی سچی خوشیاں

کیسے دے سکتے ہیں

جس میں نہ زیادہ وقت لگے اور نہ کوئی خرچ آئے

اس کا جواب

مجھے چند روز قبل  مل گیا

جب میں اپنے بیٹے

کے ساتھ موٹرسائیکل پر کسی سے ملنے جارہا تھا

میران نے

اچانک میرے بالوں کی طرف دیکھتے ہوئے

بے ساختہ کہا

بابا آپ کے بال بہت سلکی ہیں...!!

یقین جانئیے

بیٹے کی زبانی یہ ایک چھوٹا سا جملہ سن کر

دل خوش ہو گیا

گھر پہنچتے ہی سب سے پہلے آئینہ دیکھا

کہ کیا واقعی میرے بال ایسے ہی ہیں...!

اس ایک خوبصورت جملے کا احساس آج پندرہ دن بعد بھی محسوس ہورہا ہے امید ہے یہ یاد برسوں تازہ رہے گی 

بات یہ ہے

ہم سب انسان فطرتاً اپنی تعریف سننے کے خواہش مند ہوتے ہیں، ہمیں اچھا لگتا ہے اگر ہمارے ساتھ رہنے والے

کسی بات پر ہماری حوصلہ افزائی کریں

ایپری شی ایٹ کریں.

آئییے

اپنے ساتھ رہنے والوں

میں چھوٹی چھوٹی سچی خوشیاں

تقسیم کرتے ہیں

سب سے پہلا حق ماں باپ کا ہے

پھر اپنے گھر والوں، خاندان پھر سب

دوست احباب پڑوسی رشتہ دار ساتھ رہنے والوں

کا ہم پر حق ہے کہ ہم ان کی کوئی سچی حقیقی خوبی ڈھونڈ کر اس کی تعریف کر دیں

یاد رہے خوشامد اور حوصلہ افزائی خوبی بیان کرنے میں فرق ہے

ہم مسلسل سچی خوبی بیان کرنے کی بات کر رہے ہیں

جو زرا سی کوشش سے بآسانی ہر شخص میں تلاش کی جاسکتی ہے

بس پھر دیر کس بات کی ہے

نیک کام نیک نیتی کے ساتھ شروع کیجیے

یقین جانئیے

دراصل  ہمارا یہ عمل  خود ہم پر احسان ہے

یہ بھی دس گنا ہو کر آپ کے پاس واپس آجائے گا

خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں

Baba, your Hair is Very Silky..!  بابا آپ کے بال بہت سلکی ہیں..!
Baba, your Hair is Very Silky..!  بابا آپ کے بال بہت سلکی ہیں..!

Post a Comment

Previous Post Next Post