Gravity and Back Pain کشش ثقل اور کمر کا درد

Gravity and Back Pain
کشش ثقل اور کمر کا درد

بظاہر

دونوں میں کوئی تعلق

نہیں لگتا، لیکن ہے بہت گہرا تعلق ہے

کشش ثقل

ہر لمحہ ہر پل ہر وقت

ہمیں نیچے کی جانب کھینچ کر زمین سے جوڑے رکھتی ہے

کشش ثقل نہ ہوتی تو شاید ہم  کہیں خلا میں تیر رہے ہوتے

جب

کشش ثقل، گریویٹی

ہمیں نیچے کھینچتی ہے اس کے ساتھ ساتھ

ہماری ریڑھ کی ھڈی کے مہرے بھی نیچے کی جانب کھنچتے ہیں

اس قدرتی کھنچاؤ کے ساتھ

اگر ہمارا لائف اسٹائل چلنا پھرنا، اٹھنا بیٹھنا لیٹنا

درست نہ ہو تو مہروں کے درمیان قدرتی فاصلہ کم ہوجاتا ہے، فاصلہ زیادہ کم ہو جائے تو کبھی کبھی دماغ سے آنے والی باریک رگ اس میں دب کر شدید درد کرتی ہے

اس کے بہت سے علاج ہیں

آجکل دنیا میں ایک علاج انورثن تھیراپی

 Inversion Therapy

کافی مقبول ہورہا ہے اس طریقہ علاج میں

دن میں دو سے تین بار کسی ٹیبل پر اس طرح لیٹا جاتا ہے کہ پاؤں، سر سے دس بارہ انچ اوپر ہوں

ایسے لیٹنے سے ہمارا جسم

اینٹی گریویٹی پوزیشن میں آجاتا ہے

اور کچھ عرصہ مسلسل یہ تھیراپی

کرنے سے ریڑھ کی ھڈی کے مہروں کے درمیان کا فاصلہ نیچرل فاصلہ بحال ہوجاتا ہے

اس تھیراپی کے لیے سب سے مناسب ہے ایک

بینچ، ٹیبل بنوا لیں جس کی

لمبائی 6 فٹ چوڑائی 2 فٹ  ہو

اور صرف ایک سائڈ پر دس سے بارہ انچ کا اسٹینڈ ہو

اس کے علاوہ یہ فوم کا بھی بن سکتا ہے

ایک ذہین آدمی نے زمین پر ڈھلان کی طرف سر کر کے

لیٹ کر بھی یہ علاج کیا ہے

طریقہ کوئی بھی اپنایا جاسکتا ہے

مقصد ہے اینٹی گریویٹی پوزیشن میں

لیٹنا ہے، دن میں دو سے تین بار ایک سیشن صرف بارہ منٹ کا رکھئے، بارہ منٹ بعد پانچ منٹ قالین پر لیٹ کر گہرے سانس لیں.

ان شاء اللہ

کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے علاج کرنے سے

پرانے سے پرانا درد ٹھیک ہوجائے گا

نوٹ

ھائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض والے

احباب اپنے ڈاکٹر کے مشورے  پر عمل کریں 

Gravity and Back Pain  کشش ثقل اور کمر کا درد
Gravity and Back Pain  کشش ثقل اور کمر کا درد

Post a Comment

Previous Post Next Post