*One Day a Dog Got Lost in the Forest....!* *ایک دن ایک کتا جنگل میں بھٹک گیا....!* 🫢

*One Day a Dog Got Lost in the Forest....!* 
*ایک دن ایک کتا جنگل میں بھٹک گیا....!* 

اچانک اس نے دیکھا کہ ایک شیر اس کی طرف بڑھا آ رہا ہے ۔


کتے کی سانس رک گئی۔

وہ بولا، "آج تو کام تمام ہوا میرا!"


پھر اس نے اپنے سامنے کچھ ہڈیاں پڑی دیکھیں۔

فوراً وہ آتے ہوئے شیر کی طرف پیٹھ کر کے بیٹھ گیا اور ایک سوکھی ہڈی کو چوسنے لگا۔


پھر بلند آواز میں بولا:

"واہ! شیر کے گوشت کا تو مزہ ہی الگ ہے...

کاش ایک اور مل جائے تو پوری دعوت ہو جائے!"


یہ سن کر شیر رک گیا اور سوچ میں پڑ گیا۔

اس نے دل ہی دل میں کہا،

"یہ کتا تو شاید شیروں کا شکار کرتا ہے، بہتر ہے جان بچا کر نکل جاؤں۔"

یوں وہ الٹے قدموں واپس مڑ گیا۔


درخت پر بیٹھا ایک بندر یہ سارا منظر دیکھ رہا تھا۔

اس نے سوچا،

"یہ تو موقع ہے! شیر کو پوری بات بتا دوں تو دوستی بھی ہو جائے گی اور زندگی بھر کا خوف بھی ختم ہو جائے گا۔"


یہ سوچ کر بندر فوراً شیر کے پیچھے بھاگا۔

کتے نے بندر کو جاتے دیکھا تو سمجھ گیا کہ کوئی گڑبڑ ضرور ہونے والی ہے۔


ادھر بندر نے شیر کو پوری کہانی سنا دی کہ کس طرح کتے نے اسے بیوقوف بنایا تھا۔

یہ سنتے ہی شیر غصے سے دھاڑا اور بولا:

"چل میرے ساتھ! ابھی اس کی تکا بوٹی کر دیتا ہوں!"


شیر نے بندر کو اپنی پیٹھ پر بٹھایا اور دونوں کتے کی طرف چل پڑے۔


کتے نے شیر کو آتے دیکھا تو ایک بار پھر اس کے ہوش اُڑ گئے، مگر فوراً ہمت جمع کی۔

اس نے ایک بار پھر شیر کی طرف پیٹھ کر کے بیٹھ گیا اور زور سے بولا:


"اس بندر کو بھیجے ایک گھنٹہ ہو گیا... سالا ابھی تک ایک شیر بھی پھنسا کر نہیں لا پایا!"


یہ سنتے ہی شیر نے گھبرا گیا اور بندر کو زمین پر پٹخا اور الٹے پاؤں واپس بھاگ گیا۔

نتیجہ:

حالات جیسے بھی بدتر ہو جائیں، اگر تم اپنے حواس قائم رکھو اور خوداعتمادی بحال رکھو، تو ہر مشکل کا حل نکل آتا ہے۔ ہر جوڑ کا اک توڑ ہوتا ہے

*One Day a Dog Got Lost in the Forest....!*   *ایک دن ایک کتا جنگل میں بھٹک گیا....!* 🫢
*One Day a Dog Got Lost in the Forest....!*   *ایک دن ایک کتا جنگل میں بھٹک گیا....!* 🫢

Post a Comment

Previous Post Next Post