*✍️ Quranic Way to Avoid Magic...!*
*✍️ جادو سے بچنے کا قرانی طریقہ۔۔۔۔!*
ایک جادوگر نے اپنی توبہ کے بعد ایک عجیب حقیقت بیان کی وہ کہتا ہے میں جنات کو لوگوں پر جادو کرنے کے لیے بھیجا کرتا تھا۔ کچھ لوگ ایسے تھے جن پر جادو فوراً اثر کر جاتا، لیکن کچھ کے بارے میں جنات واپس آکر کہتے
"ہم نے اس کی آواز سنی مگر اسے دیکھا نہیں۔"
کچھ کے بارے میں وہ کہتے
"ہم نے اسے دور سے دیکھا لیکن وہ ہماری نگاہوں سے غائب ہوگیا۔" اور کچھ کے پاس جا کر وہ یوں لوٹتے
"ہمیں وہ کہیں نہیں ملا۔"
پھر میں نے مَرَدہ (طاقتور جنات) کو بھیجا، مگر وہ بھی ناکام ہو کر پلٹ آتے اور کہتے
"ہم نے اسے پایا ہی نہیں۔"
آخرکار میں نے عفریتوں کو بھیجا، جو سب سے زیادہ قوی اور خطرناک جنات ہوتے ہیں، لیکن وہ بھی کہنے لگے
"ہم نے مشرق و مغرب کی سرزمین چھان ماری، مگر اس شخص کو نہیں ڈھونڈ سکے۔"
میں حیران ہو کر کہتا
"وہ تو اپنے گھر یا اپنی دکان پر ہے، پھر تمہیں کیوں نہیں ملا؟"
تو وہ جواب دیتے
"ہم وہاں گئے مگر وہ ہمیں نظر نہیں آیا۔"
*اصل راز کیا ہے؟*
جادوگر کہتا ہے جب میں نے توبہ کی تو حقیقت کھلی کہ انسان ایک دوسرے سے اپنی تحصین (روحانی حفاظت)، ذکر اللّٰہ، اور نماز کی پابندی میں مختلف ہوتے ہیں۔
جو لوگ ذکر اذکار، صبح شام کے اذکار ،نماز ،قرآن، درد پاک سے دور ہیں۔ ان کا شکار کرنا آسان ہوتا ہے۔
جو لوگ کبھی کرتے ہیں مگر غفلت یا نماز میں کوتاہی کرتے ہیں، ان کے بارے میں جنات کہتے "ہم نے آواز تو سنی مگر دیکھ نہ سکے۔
اور جو لوگ ہمیشہ ذکر و اذکار اور نماز کے حصار میں رہتے ہیں، ان کے متعلق جنات کہتے
"ہم نے پوری زمین چھان ماری مگر اسے نہ ڈھونڈ سکے۔"
یہاں تک کہ اگر وہ ان کے بیچ رہتے ہوں تب بھی انہیں دکھائی نہیں دیتے۔
*قرآن کی گواہی اللّٰہ تعالیٰ فرماتے ہیں*
وَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ جَعَلْنَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ حِجَابًا مَّسْتُورًا
*(بنی اسرائیل: 45)*
"اور جب آپ قرآن پڑھتے ہیں تو ہم آپ اور ان لوگوں کے درمیان جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے، ایک چھپا ہوا پردہ حائل کر دیتے ہیں۔
*بھائیو اور بہنو!*
یہ واقعہ ہمیں ایک بہت بڑا پیغام دیتا ہے کہ اصل حفاظت تعویذ یا دنیاوی تدبیروں میں نہیں بلکہ اللّٰہ کی یاد، قرآن کی تلاوت اور نماز کی پابندی میں ہے۔
جو شخص اللّٰہ کے ذکر میں جیتا ہے، وہ شیطان اور اس کے لشکر کے لیے گویا غائب ہو جاتا ہے۔
نماز پنجگانہ کا اہتمام کیجئے
نماز کے بعد کچھ دیر کے لیے ذکر اذکار یا تسبیح فاطمہ ضرور پڑھیں
دن میں ایک بار
استغفراللّٰہ کی ایک تسبیح ضرور پڑھیں
صبح شام کے اذکار کو اپنا معمول بنائیں یہ انسان کی حفاظت کرتے ہیں
فجر اور مغرب کے بعد 10 , 10 بار درود ابراہیمی ضرور پڑھیں
فجر اور مغرب کے بعدآخری تین قل (سورۃ اخلاص سورۃ فلق سورۃ الناس)تین تین بار پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر پھوک کر ان ہاتھوں کو پورے جسم پر پھیر لیں یہ شیطان جادو جنات سے حفاظت کرتے ہیں۔
رات کو سوتے وقت ایک مرتبہ ایت الکرسی اور ایک مرتبہ سورۃ اخلاص ضرور پڑھ کر سوئیں۔
(حدیث کے مطابق رات کو ایت کرسی پڑھ کے سونے سے ایک فرشتہ اپ کی حفاظت کے لیے مقرر کیا جاتا ہے اور جو رات کو سوتے وقت سورۃ اخلاص ایک مرتبہ پڑھتا ہے تو اس کو 10 سپارے پڑھنے کی تلاوت کا ثواب ملتا ہے)
باوضو رہنے والے اور باوضو سونے والے پر شیطان حملہ نہیں کر سکتا۔
جس گھر میں سورۃ بقرہ کی تلاوت ہوتی ہے وہاں سے شیاطین بھاگ جاتے ہیں اگر
ہو سکے تو کم از کم ایک رکوع روزانہ بقرہ کی گھر میں تلاوت کریں۔
جس گھر میں لڑائی جھگڑا، پیسوں کی کمی بیماری تکلیف قرض اور بے سکونی ہو وغیرہ ہو وہاں ہفتے میں ایک بار یا روزانہ سورۃ بقرہ کی ریکارڈنگ موبائل پر ضرور چلائیں۔
ہر روز اللّٰہ پاک سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔اور زیادہ سے زیادہ دعا کریں کہ اللّٰہ پاک اپ کو دنیا اور اخرت کے فتنوں سے محفوظ رکھے۔
یاد رہے کہ دعا کرنے والا اللّٰہ کا پسندیدہ ہوتا ہے اور جو شخص دعا نہیں کرتا اللّٰہ پاک اس سے ناراض ہوتے ہیں۔
ہو سکے تو روزانہ باوضو رہنے کا اہتمام کیجئے
مفہوم حدیث ہے کہ باوضو رہنے والے کے رزق میں اضافہ ہوتا ہے اور اگر یہ وضو میں مر جائے تو شہید کا رتبہ پاتا ہے۔(واللّٰہ اعلم)
| *✍️ Quranic Way to Avoid Magic...!* *✍️ جادو سے بچنے کا قرانی طریقہ۔۔۔۔!* |