*✍️ A Very Instructive Story of A Wealthy Man....!*
*✍️ ایک انتہائی سبق آموز کہانی ایک امیر شخص کی....!*
*وہ اتنا امیر تھا کہ حکومت کو بوقت ضرورت قرض لینے کیلئے ان کے دروازے پر جانا پڑتا تھا*
اس نے اپنے وسیع و عریض محل کے اک خفیہ گوشے میں اپنا خزانہ بنا رکھا تھا ،خزانے کا علم اس کے سوا محل میں کسی دوسرے شخص کو نہیں تھا.
ایک دن وہ اپنے خزانے میں داخل ہوا ،خزانے کی چابی باہر بھول گیا،خزانے کا دروازہ ان پر بند ہوا،تب موبائل ٹیکنالوجی کا دور نہیں تھا،وہ چیختا چلاتا رہا لیکن کسی تک اس کی آواز نہ پہنچی.
باہر محل میں موجود ملازموں نے سمجھا کہ شاید وہ کہیں سفر پر چلے گئے ہیں چونکہ وہ اکثر کئی کئی دن اور ہفتوں کیلئے کسی کو بتائے بغیر سفر پر جاتے تھے.
اس کے سامنے سونا اور جوہرات کا ڈھیر تھا لیکن وہ بھوک اور پیاس سے تڑپ رہا تھا،مرنے سے پہلے اس نے سونے کے اینٹ سے اپنی انگلی کو زخمی کیا اور دیوار پر اپنے خون سے ایک جملہ لکھا
(دنیا کا امیر ترین شخص بھوک اور پیاس سے مرگیا)
یہ برطانوی مشہور ارب پتی روتھشیلڈ تھا.
دنیا میں بھی اس کا مال اس کے کام نہ آیا تصور کریں اس دن کا جس کے متعلق رب تعالی نے فرمایا کہ
ترجمہ
کہ جس دن نہ مال نفع دے گا نہ اولاد کام آئے گی،ہاں مگر جو اللّٰہ کے پاس قلب سلیم لیکر حاضر ہوجائے۔
لمحہ فکریہ
| *✍️ A Very Instructive Story of A Wealthy Man....!* *✍️ ایک انتہائی سبق آموز کہانی ایک امیر شخص کی....!* |