The Biggest Problem for Parents is that Children don't Listen...!
ماں باپ کا بڑا مسئلہ بچے بات نہیں مانتے...!
بچے بات کیوں نہیں سنتے..؟
بچے ماں باپ کی نصیحت پر عمل کیوں نہیں کرتے.؟
صرف پاکستان میں نہیں
دنیا بھر کے ماں باپ کا یہ سب سے بڑا شکوہ ہے.!
پہلے ایک سچی مثال پیش کرتا ہوں
میں جب فیصل آباد جاتا
یہ منظر حیرت سے دیکھتا تھا.!!
انکل شفیع اور آنٹی
اپنے بچوں کو صرف
ان کا نام لیکر نہیں پکارتے تھے بلکہ
نام کے ساتھ " صاحب " ضرور لگاتے تھے
مثلاً شکیل صاحب، انیس صاحب، حبیب صاحب
یہ انداز میرے لئیے بیحد عجیب تھا کہ کیا
اپنے بچوں سے بھی ایسے فارمل انداز میں
بات کی جاتی ہے...؟
اور یہ ہی وہ راز ہے
یہ ہی جواب ہے
اوپر لکھے سوالات کا،
آپ بھی آزما لیجئے ١٠٠ فیصد نتائج ملیں گے
آپ کے بچے ہمیشہ آپ کی بات
توجہ اور دھیان سے سنیں گے
بات مانیں گے
اس پر عمل بھی کریں
بس
آپ ان سے
اپنی بات منوانے کا ہنر سیکھ لیجئے
اپنی بات کو حکم کی بجائے
ریکوئسٹ ، سوال میں تبدیل کر دیجئے
نصیحت کو کہانی کے انداز میں پہنچائیے
مثلاً
جاؤ پہلے ہاتھ دھو کر آؤ
کی بجائے
بیٹا کیا آپ دھو آئے ہیں..؟
یا
چپ کرو، خاموش ہو جاؤ، بات سنو،
ہوم ورک کرو، سلام کرو وغیرہ وغیرہ
ان سب جملوں کو سوال میں تبدیل کردیں
بچوں کو انتہائی احترام سے پکاریں
بچوں کو بتائیں
ہمیں آپ پر فخر ہے
ہمیں آپ پر اعتماد ہے
ہم آپ کے کام سے خوش ہیں
بچے
بڑوں کی نقل کرتے ہیں
آپ ان سے جو چاہتے ہیں وہ انہیں کر کے دکھائیں
بچہ ایک سال کا ہو یا 15 سال کا ان سے نظر ملا کر ، پوری توجہ سے ان کی بات سنیں،
جواب میں وہ بھی ایسا ہی کریں گے
اللہ رب العالمین کا فرمان ہے
وَقُولُوا لِلنَّاسِ حُسنًا
اور تُم لوگوں کے ساتھ عُمدہ
(بہترین دل پذیر)انداز میں بات کرو.
اللہ کریم
آپ کے بچوں کو
آپ کے دل اور آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے
اور انہیں ایسا بنا دے جیسا وہ ایک مسلم کو
دیکھنا چاہتا ہے
آمین یا رب العالمین
| The Biggest Problem for Parents is that Children don't Listen...! ماں باپ کا بڑا مسئلہ بچے بات نہیں مانتے...! |