The Sorrow of Being Thin....! دبلاپے کا غم....!

The Sorrow of Being Thin....!
دبلاپے کا غم....!

جہاں

ساری دنیا کے اسی فیصد لوگ

موٹاپے کے غم میں مبتلا ہیں

وہیں کچھ دبلا ہونے پر دکھی انسان بھی ہیں

جب کہ سچ یہ ہے کہ

دبلا تن ایک نعمت ہے

لمبی عمر کا راز ہے 

اپنے آس پاس طویل عمر میں

ہشاش بشاش، بہترین صحت مند لوگ دیکھ لیجیے

ان میں سے اسی فیصد دبلے پتلے ہونگے 

مگر.....!

دبلے پتلے افراد چاہتے ہیں کہ

کچھ نہ کچھ وزن بڑھے

اس کے لئیے کیلوریز بڑھانا پڑیں گی

عام طور پر ہمارا جسم ایک دن میں 

ڈھائی ہزار کیلوریز  خرچ کرتا ہے

اس کی ضرورت سے زیادہ مقدار کھانے پر

یہ اضافی کیلوریز فیٹ کی شکل میں جسم میں جمع ہونگی

یعنی ہر روز ایک ہزار اضافی کیلوریز

بڑھانا ہونگی

اس کے لئیے

ایک آسان قدرتی علاج ہے 

جس سے صرف ایک ماہ میں

١٠ کلو وزن بآسانی بڑھ سکتا ہے

صرف ایک  ملک شیک پی لیں

ترکیب یہ ہے

دو کیلے

تین کھجور

ایک درمیانہ ابلا ہوا آلو

١٠٠ گرام جؤ کا دلیہ ایک کپ ابال کر 

ایک گلاس دودھ

دو چمچ شہد

ایک چھوٹا کپ ابلے چاول

ایک انڈا 

پانچ بادام

ایک چمچ مکھن یا دیسی گھی

نوٹ

یاد رکھیں

یہ سب غذائیں وزنی ہیں، دیر سے ہضم ہوتی ہیں

شروع میں بدہضمی اور لوز موشن بھی ہوسکتے ہیں

اس کے لیئے

اس سارے ملک شیک کو دن میں پانچ بار

پی کر مکمل کریں  یعنی ایک بار بنا کر ریفریجریٹر میں رکھ لیں ہر نماز کے بعد چند گھونٹ پی لیجیے

جیسے جیسے جسم آسانی سے ہضم کرنے لگے

پانچ سے تین بار پھر، دو وقت میں پی لیا جائے،

پانی ہو یا کوئی جوس یا ملک شیک چھوٹے چھوٹے گھونٹ میں سپ لے کر پیا جائے 

آخر میں سب سے اہم بات

ہر نماز کے بعد پانچ منٹ گہرے سانس لینا بہت ضروری ہے اور اس دوران یہ تصور کیا جائے کہ آپ کا وزن مطلوبہ معیار پر آتا جا رہا ہے

ان شاء اللہ

بغیر کسی نقصان کے ایک ماہ میں

دس کلو وزن آسانی سے بڑھ جائے گا

اللہ کریم

صحت کی عظیم ترین نعمت کے ساتھ

دنیا اور آخرت کی ہر آسانی عطا فرمائے

آمین یا رب العالمین

دعا گو اور دعا کا طالب ہوں

The Sorrow of Being Thin....!  دبلاپے کا غم....!
The Sorrow of Being Thin....!  دبلاپے کا غم....!

Post a Comment

Previous Post Next Post