To Forgive..! Actually, to Forgive is to Do Yourself a Favor..!
معاف کرنا..! دراصل خود پر احسان کرنا ہے معاف کرنا..!
اپنے دل میں چبھے کانٹے نکالنے جیسا ہے
معاف کرنا..!
کسی کا نہیں
اپنا علاج ہے
یاد ہے نا..؟
جب پاؤں میں چبھا کانٹا نکال دیا جائے
تو..؟
کتنا سکون ملتا ہے...!
بس
جلدی کیجیئے
زندگی میں جس کسی نے
آپ کو دکھ دیا، زیادتی کی، نا انصافی کی
رنج پہنچایا، طنز کیا، تضحیک کی، طعنہ دیا،
بد زبانی، بدکلامی، بدگمانی، چغلی، غیبت کی
سب کو معاف کر دیں
دن میں کئی کئی بار معاف کر دیں
اللہ کو گواہ بنا کر معاف کر دیں
اور اپنے سینے میں چبھے سب زہریلے کانٹے نکال کر پرسکون ہوجائیں
اور دیکھئیے..!
معاف کریں گے تو معافی ملے گی
اللہ کریم، ہمارے سب گناہ معاف کردے
حقوق اللہ کی ادائیگی میں جو کوتاہی ہوئی
سب معاف کر دیں
حقوق العباد ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائیں
ہم سے بھی دانستہ و نادانستہ جو
غلطی، زیادتی، ظلم ہوا اس پر ہمیں معافی دلوا دیں
آمین ثم آمین یا رب العالمین
![]() |
| To Forgive..! Actually, to Forgive is to Do Yourself a Favor..! معاف کرنا..! دراصل خود پر احسان کرنا ہے معاف کرنا..! |
