Until the mood is right..! Remember Until the mood is right Don't Eat

Until the mood is right..! Remember Until the mood is right Don't eat

جب تک موڈ ٹھیک نہ ہو..!
یاد رکھئے
جب تک موڈ اچھا نہ ہو
کھانا نہیں کھانا

بہتر ہے اس وقت فاقہ کر لیں

ورنہ وہ فوڈ وہ کھانا جو اتنی محنت سے بنا تھا

کام نہیں کرے گا...!

جلدی جلدی کھانا تن کو نہیں لگے گا

باتیں کرتے ہوئے کھانے  کا کوئی فائدہ نہیں ہو  گا

ٹی وی دیکھتے

موبائل پر ٹیکسٹنگ کرتے ہوئے کھانے سے نہ کھانا بہتر ہے

ہم اس کھانے کے انتظام کے لیے کتنا کام کرتے ہیں

مرد سارا دن کمانے میں لگا رہتا ہے

عورتیں پکانے میں مصروف رہتی ہیں  

کیوں...؟

اسی رزق کی تلاش اور تیاری کے لیے..! ؟

اتنی محنت کے بعد اتنا اچھا کھانا بنا کر کوئی اسے ڈسٹ بن میں نہیں ڈالتا ہے..؟

نہیں نا

پپھر کیا حرج ہے

چند منٹ صرف دس پندرہ بیس منٹ زندگی کے کے لئے لازم ضروری امپورٹینٹ کام کھانے کے نکال لیں

ٹی وی، فون، گفتگو بند کر دیں

اللہ کے نام سے

خیر و برکت کی دعا کر کے

خاموشی سکون اطمینان سے

اور ایک ایک لقمہ خوب چبا کر کھائیں

کھانے کا ذائقہ محسوس کریں

پکانے والے کی تعریف کریں

انتظام کرنے والے کو تھینک یو کہہ دیں اور

عظیم الشان رب العالمین

کا دل کی گہرائیوں سے شکر ادا کرتے ہوئے کھانا شروع کیجیئے کیا ہی اچھا ہو ہر لقمہ پر الحمداللہ کہنے کی عادت بنا لیں

یقین جانئیے

یہ والا کھانا

آپ کے غذا  دوا دونوں کا کام کرے گا  

جب آپ نے عمل شروع کیا تو آپکے بچے خودبخود

آپ کے نقش قدم پر چلیں گے

صرف دس دن میں عادت ہوجائے گی

اور زندگی بھر کام آئے گی

ان شاء اللہ

خوش رہیں

پرسکون رہیں

ہر دستیاب نعمت پر شکر ادا کرتے رہیں کہ یہ ہی نعمتوں کو بڑھانے کا راز ہے

جب آپ یہ راز جان لیں تو اسے شئیر کریں

آئیں

مل کر

قدرتی لائف اسٹائل سیکھیںط اور سکھائیں

Until the mood is right..! Remember Until the mood is right Don't eat
Until the mood is right..! Remember Until the mood is right Don't eat


Post a Comment

Previous Post Next Post