Almond Oil
روغن بادام
ایک ذاتی تجربہ
کچھ عرصہ قبل محسوس کیا کہ سر کے بال کم ہوتے جارہے ہیں
ہر روز صبح پہلی بار
کنگھا کرتے وقت کافی سارے بال اس میں نظر آتے
برسوں پہلے
ایک مہربان بزرگ بھائی گلزار شیخ صاحب نے
روغن بادام آلمنڈ آئل کا مشورہ دیا تھا،
انہوں نے نزلہ زکام کے لئے ناک میں لگانے کا فرمایا تھا میرے دل نے کہا اسے سر پر بھی لگا کر تجربہ کرنا چاہیے
حیرت انگیز طور پر
پہلے ہفتے میں بال گرنا بند ہو گئے چونکہ یہ رزلٹ میرے لئے حیران کن تھا اس لئے سوچا مزید کچھ عرصہ استعمال کرنے کے بعد مزید کنفرم
کرنے کے بعد ہی کسی سے تذکرہ کیا جائے،
آج تقریباً دو ہفتے سے کچھ زیادہ ہوگئے ہیں اور صبح پہلی بار کنگھی کرنے پر ایک بال بھی کنگھے میں نظر نہیں آتا..!
رات سونے سے پہلے زرا سا آئل سر میں لگا کر ہتھیلی سے تھپکنے کے انداز میں لگانے کے ساتھ ساتھ
چھوٹی انگلی کے پور سے کان ناک اور ناف میں بھی لگا رہا ہوں اور اسی آلمنڈ آئل سے پیروں میں ایک ایک منٹ مساج کرتا ہوں
مجھے تو اس کے بہت اچھے اثرات نظر آرہے ہیں
مثلاً ناک کھلی رہتی ہے سانس آسانی سے لیا جاتا ہے نیند بھرپور آرہی ہے
اب ارادہ ہے کہ ایک چمچی آئل ایک کپ گرم دودھ میں ملا کر پینا بھی شروع کیا جائے
تاکہ اس کے مزید فوائد کا مشاہدہ کیا جائے
یہ تجربہ اس خیال سے تحریر کیا ہے کہ شاید کسی اور کو بھی اس سے فائدہ ہو جائے
اللہ نے چاہا تو
ان شاء اللہ
اس سے پہلے بازار سے
آئل خرید لیا کرتے تھے
ایک تجربہ کار مہربان نے مشورہ دیا کہ
آسٹریلیا کا بادام لیے کر خود آئل نکلوا لیں
بہت اچھا تجربہ رہا
ایک کلو آسٹریلین بادام
870 روپے کلو ملا
150 روپے مشین سے آئل نکال کر دینے والے بھائی نے لئیے
ایک کلو میں سے آدھا کلو آئل نکلا ایم ایل میں کچھ زیادہ ہی ہے یہ ہاٹ پریس مشین سے نکالا گیا تھا
اندازاً 600 ایم ایل
اس کے علاوہ مزیدار بات یہ ہے کہ
آدھا کلو بادام کی کھلی مفت میں نکل آئی
یہ بھی پانی یا دودھ میں مکس کر کے
چہرے اور جسم پر ابٹن، ماسک کی طرح لگا سکتے ہیں
آپ کسی بھی شہر میں رہتے ہوں ہر جگہ بادام اور آئل نکالنے والے مل جائیں گے
سردیوں کے موسم میں
خاص طور پر اس سے فائدہ اٹھایا جائے
اللہ کریم
ہمیں مفید بنا دے
اپنے اہل خانہ اور احباب کے ساتھ
ساری امت مسلمہ کے لیے.
آمین یا رب العالمین
| Almond Oil |