Asthma Respiratory Disease Causes, Precautions, Treatment
دمہ سانس کے امراض
اسباب، احتیاط، علاج:
دنیا میں تیس کروڑ سے زائد افراد سانس کی نالی سکڑنے، اس میں ورم کی وجہ سے اس مرض کا شکار ہیں، سانس پھولتا ہے
سینے میں جکڑن محسوس ہوتی ہے، کھانسی دیر سے ٹھیک ہوتی ہے.
یہ مرض کسی بھی عمر میں ہوسکتا ہے.
اس کے
اسباب
احتیاط
علاج
کے بارے میں چند گزارشات:
اسباب:
اس مرض کی 60 فیصد وجہ گھر میں موجود Dust mites یعنی گرد میں موجود انتہائی چھوٹے چھوٹے کیڑے جو ملین کی تعداد میں خاص طور پر بستر، تکیہ، قالین، کمبل، پردوں میں چھپ جاتے ہیں.
دھواں:
خاص طور پر سگریٹ کا دھواں.
جنگلی پودوں کے پھولوں کا بر:
(Pollen)
جو ہوا، پرندے اور کیڑے اٹھا کر لاتے ہیں.
پھپوند، فنگس:
یہ نم آلود، اندھیری جگہوں پر ہوتی ہے جہاں دھوپ نا آسکے جیسے تہہ خانے، بند الماریاں، وغیرہ.
رنگ، روغن، سفیدی
دیواروں کی کھرچن
گھروں میں پالتو پرندے اور جانور
کاکروچ بھی الرجی کا سبب بنتے ہیں
کچھ کھانے;
جیسے دودھ ، دھی، پنیر، مکھن
دودھ سے بنی تمام اشیاء
انڈے، مونگ پھلی، نمک، سی فوڈ کولڈ ڈرنک یا
بہت ڈھنڈا پانی.
بدلتے موسم:
خشک موسم، بہت زیادہ گرمی یا سردی
احتیاطی تدابیر:
جس سے ایستھما دمہ کنٹرول میں رہتا ہے
اہم ترین
جھاڑو نہیں لگائیں
بیڈ کی صفائی ہر روز کیجیئے مگر صرف گیلے کپڑے سے جھاڑو ہرگز نہ لگائیں.
چادر، پردے، تکیہ کور سوتی استعمال کریں اور جلدی جلدی تبیدل کردیں.
سانس کے مریضوں کے لئے خاص تکیہ کور ملتے ہیں انہیں حاصل کرنے کی کوشش کیجئے.
پردے بہت ہلکے ہوں بھاری نہ لگائیں.
بیڈ روم میں قالین بالکل نہیں ہونا چاہئے.
ہوسکے تو پورے گھر میں قالین نہ بچھایا جائے.
سوتی کپڑے، چادر، پردے استعمال کریں.
انہیں دھو کر کھلی ہوا میں نہ سکھائیں ورنہ یہ پولن پھولوں کا بر پکڑ بیڈ روم تک آجائیں گے.
گھر کے تمام کپڑوں کو جلدی جلدی دھوپ لگوائیں.
صبح صبح ہوا میں پھولوں کا پولن زیادہ ہوتا اس وقت سانس کے مریض گھر میں رہیں تو بہتر ہے.
علاج:
سب سے اچھا علاج:
100 گرام اخروٹ روزانہ کھائیں.
ادرک کا قہوہ مفید ہے.
سیب، خربوزہ,
روغن بادام، اولیو آئل یا سرسوں کے تیل سے
کمر اور سینے پر مساج
او
دمہ کے مریض کو لازماً
گندم، اور دودھ سے
بنی ہر غذا بند کرنا ہوگی گندم اور ڈیری ملک ایستھما، دمہ، سانس کی تکلیف کا نمبر ون سبب ہیں.
اس کا متبادل
چاول، مونگ، ماش، مسور کی دال کے آٹے کی روٹی
اور بادام، چاروں مغز، چاول، کا دودھ،
پانی بہت زیادہ پینا ہوگا اور وہ بھی نیم گرم.
احتیاط، پرہیز، قدرتی علاج شروع کرنے سے صرف دو ماہ میں دمہ، سانس کا مسئلہ آپ کے کنٹرول میں آجائے گا ان شاء اللہ.
اللہ کریم آپ کو صحت کی عظیم ترین نعمت کے ساتھ عمر دراز عطا فرمائے.
آمین یا رب العالمین.
| Asthma Respiratory Disease Causes, Precautions, Treatment |