What will People Say....! لوگ کیا کہیں گے....!

What will People Say....!
لوگ کیا کہیں گے....!

برادری کیا بولے گی.؟ 

سوسائٹی کیا کہے گی..؟

کہاں رہتے ہو.؟ 

گھر اپنا ہے.؟

شادی ہوگئی..؟

اتنی لیٹ کیوں ہوگئی..؟

لڑکا ہوا یا لڑکی..؟ 

بچے کس اسکول میں پڑھتے ہیں..؟

کس یونیورسٹی میں پڑھتے ہو..؟

کار کون سی ہے..؟ 

لوگوں کا دباؤ

خاندان کی باتوں کے پریشر

نے آپ کا حال خراب کیا ہوا ہے

وجہ یہ ہے کہ 

اپ کا ریموٹ آپ کے نہیں لوگوں کے ہاتھ میں ہے

اور لوگ جیسے چاہتے ہیں آپ کو گھماتے ہیں

آپ کا ہر فیصلہ اپنے لئے نہیں

لوگوں کی پسند نا پسند کے لیے ہوتا ہے

آپ کے اخراجات کا بڑا حصہ ان چیزوں پر خرچ ہوتا ہے

جو لوگوں کو دکھانے اور متاثر کرنے

کے لئیے ہوتا ہے

آپ کی گاڑی کا اسٹیرنگ لوگوں کے ہاتھ میں ہے

آپ لوگوں کی باندھی رسیوں سے بندھے ہوئے ہیں 

کیا آپ 

اس گورکھ دھندے سے بچنا چاہتے ہیں .؟

اس کا حل بہت آسان ہے

اپنا ریموٹ اپنے ہاتھ میں رکھیں

اپنی گاڑی کا اسٹیرنگ واپس اپنے ہاتھ میں کر لیں

اور

ایک بار

ہمت کر کے

یہ رسیاں توڑ دیں

اور

صاف صاف کہہ دیں

بس بھائی بس...!

مجھے میرے حال میں جینے دو

یقین کیجئے

بس ایک حوصلہ کرنے کی دیر ہے

صاف صاف بات کرنے کی دیر ہے

آپ اس وقت جنجال پورا سے نکل جائیں گے

فکر کریں

لوگوں کی نہیں 

لوگوں کے رب کی  فکر کریں

رب نے کیا کہا ہے

رب کو کیا جواب دیں گے..؟ 

ان شا اللہ

ذرا سی کوشش

اس بڑے عذاب سے نجات دلا دے گی

خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں

دعا گو

What will People Say....!  لوگ کیا کہیں گے....!
What will People Say....!  لوگ کیا کہیں گے....!

Post a Comment

Previous Post Next Post