Proven Benefits of Turmeric..! ہلدی کے ثابت شدہ فوائد..!

Proven Benefits of Turmeric..!
ہلدی کے ثابت شدہ فوائد..! 

 ہلدی صدیوں سے

انسانوں کی آزمودہ دوا

کے طور پر استعمال ہورہی ہے

اللہ کریم

کی بنائی ہوئی اس قدرتی دوا کے 

کے بے شمار فوائد ہم سب نے 

اپنے بزرگوں سے سن رکھےہیں

میں نے سوچا آپ کے سوال کے جواب میں

کچھ سرچ کی جائے اور سائنسی تحقیق کی بنیاد پر  مستند ذرائع سے  ثابت شدہ 

 Evidence based treatment

  فوائد تلاش کر کے

احباب کے ساتھ شیئر کیے جائیں

جو فوائد سامنے آئے ہیں وہ یہ ہیں

1. الزئمر دماغ کے نیورون کی خرابی کے باعث ہونے والی یاداشت کی شدید کمزوری میں بیحد مفید ثابت ہوئی ہے

2. ڈپریشن، خوف، اینگزائٹی کم کرتی ہے

3. ورم سوجن انفلیمیشن کو کم کرتی ہے اور جسم سے ورم کم ہوجائے تو بہت درد غائب ہوجاتے ہیں

4. دل کے امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے

5. جوڑوں کے درد میں فائدہ دیکھا گیا ہے

6. خراب کولیسٹرول کم کرتی ہے

7. اینٹی ایجنگ ہے یعنی بڑھاپے میں ہونے والے امراض کا روک تھام اور علاج کرتی ہے

8. بلڈ پریشر اور شوگر کی سطح کو نارمل کرنے میں مددگار ہے

9. زخموں کو تیزی سے ٹھیک کرتی ہے

10. اینٹی اوکسیڈینٹ ہے یعنی جسم کے سیلز کو ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھتی ہے

ہلدی میں موجود

سب سے مفید جز " کرکومن " ہے

جو اسے مفید بناتا ہے

دن میں دو سے تین گرام 

آدھی سے ایک چھوٹی چمچی

ہلدی پاؤڈر دودھ میں پکا کر

پینا چاہیے

البتہ اگر اس میں ذرا سی کالی مرچ ملا لی جائے تو تو اس کی افادیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے

آپ چاہیں تو

ایک پاؤ ہلدی پاؤڈر یا تازہ ہلدی

پچیس گرام کالی مرچ پاؤڈر

حسب ضرورت دیسی گھی میں

بھون کر پیسٹ بنا کر رکھ سکتے ہیں اور آدھی سے ایک چھوٹی چمچی گرم دودھ میں ملا کر پی لیں

دیسی گھی کے اضافے سے 

ہلدی کے خشک مزاج کی اصلاح ہو جائے گی 

ہلدی کا مزاج 

خشک اور گرم ہے 

گرم خشک مزاج کے افراد معالج سے مشورہ ضرور کر لیں 

نوٹ

گردے کے مریض کوئی بھی ہربل دوا

اپنے معالج کی اجازت کے بغیر نہ لیں

Proven Benefits of Turmeric..!  ہلدی کے ثابت شدہ فوائد..!
Proven Benefits of Turmeric..!  ہلدی کے ثابت شدہ فوائد..! 

Post a Comment

Previous Post Next Post