Anger is the Enemy of Your Personality...!
غصہ آپ کی شخصیت کا دشمن....!
اگر آپ کو یا آپ کے قریب کسی شخص کو بہت زیادہ غصہ آتا ہے ہے... ؟
تو یہ تحریر آپ کے کام کی ہے
غصّے پر قابو پانا زیادہ مشکل نہیں
اگر آپ زرا سی کوشش کریں
سب سے پہلے تسلیم کیجیئے کہ
ہاں مجھے غصہ زیادہ آتا ہے، اور میں اس پر قابو پانا چاہتا ہوں
اس کے بعد
وہ وجوہات تلاش کر کے لکھ لیں
جو آپ کو یا آپ کے ساتھ رہنے والے غصلے شخص
کو مشتعل کرتی ہیں
انہیں ٹریگر پوائنٹ کہتے ہیں
خود بھی ڈھونڈیں اپنے اہل خانہ اور دوست احباب سے بھی معلوم کریں کہ آپ کس کس بات پر غصہ کرتے ہیں
جب غصہ آئے
تو فوراً الٹی گنتی گننا شروع کر دیں
جتنا زیادہ غصہ ہو اتنا زیادہ طویل الٹی گنتی
مثلاً
دس ہزار نو سو ننانوے
کچھ کم ہو تو
نو ہزار نو سو سے گننا شروع کیجیئے
بہت ہی کم، معمولی غصے کی حالت میں
صرف ننانوے، اٹھانوے، ستانوے......
اس کے ساتھ ساتھ
پوزیشن تبدیل کیجئے
کھڑے ہیں تو بیٹھ جائیں
بیٹھے ہیں تو لیٹ جائیں
پانی پی لیں
آعوز پڑھیں
اور
سب سے اہم بات
ردعمل، ری ایکشن سے پہلے
پانچ سیکنڈ کا وقفہ ضرور کریں اس دوران
ایک گہرا سانس لیں
یقین جانیئے
چند بار کی پریکٹس سے
آپ غصے اور اس کے برے ردعمل پر قابو پالیں گے
ان شاء اللہ
اگر آپ کسی اور کا علاج کرانا چاہتے ہیں تو
ان کے کسی بے تکلف دوست سے مدد لیں وہ انہیں علاج پر آمادہ کریں، اور مسئلہ بہت پیچیدہ ہو تو قریبی کسی سائکولوجسٹ ڈاکٹر سے مشورہ کیا جاسکتا ہے.
دعا گو اور دعا کا طالب
| Anger is the Enemy of Your Personality...! غصہ آپ کی شخصیت کا دشمن....! |