Cabinet Meeting for Deciding the Name of the Child!
بچوں کے نام پر کابینہ کا اجلاس!
خاندان میں بچے کے پیدا ہوتے ہی ننہالی، ددھیالی رشتے داروں میں کابینہ کے اجلاس شروع ہوجاتے ہیں،
جب کہ بچے کا نام رکھنا
ماں باپ کا رائٹ ہے اور
بچے کو سب سے اچھا
پہلا تحفہ ہے.
نام رکھتے وقت
صرف انفرادیت سے زیادہ
چند اہم باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے:
نام کی کوئی نسبت ،حوالہ، پہچان ہو، معنی اچھے ہوں.
پکارنے، لکھنے، سمجھانے میں سہل آسان ہو.
آپ نے اکثر دیکھا ہو گا
نام رکھتے وقت
بس یہ سوچا جاتا ہے کہ منفرد ہونا چاہئے
دنیا بھر میں کسی اور کا نہ ہو
پھر چاہیے ساری عمر
آپ کو خود یا بچے کو
نام پوچھنے پر دو تین بار بتانا دھرانا
لکھ لکھ کر سمجھانا پڑے
اسکول، کالج میں یہ انفرادیت
زندگی بھر کی مشکل بن جائے
اور
اسکول، مدرسہ میں تو ہر بچے کا نام بگاڑا جانا
معمول کی بات ہے
اس بات کا بھی دھیان رکھنا ہے کہ
ہمارے بچے کے مبارک، محترم نام کی بے ادبی نہ ہو جائے.
میرے نانا جان محترم
حاجی عبدالشکور صاحب
اپنے بچوں کے دو تین نام ملا کر رکھتے تھے
مثلاً
خالد عبدالرؤف
خالدہ شمیم اختر .
یہ نام
عبداللہ
عبدالرحمن
عبدالرزاق
بہت پیارے، محترم ،مبارک ہیں
زندگی میں ان مبارک ناموں کی برکت بھی شامل ہو جائے
اور ان کی بے ادبی نہ ہو اس کے لیے
اگر شروع سے ہی ایک پیار کا نام بھی ساتھ رکھ دیا جائے
اسکول کالج مدرسہ میں دوستانہ ماحول میں پکارنے کے لیئے تو کیسا رہے گا..؟
جیسے
عبدالرزاق رضا
عبدالواحد عاصم
عبدالرحمن ریحان
عبدالرحیم ابراہیم
یا
آمنہ آفرین
عائشہ عبیر
فاطمہ فرحین
زینب زریں
مریم منزہ
اللہ کریم
ان بچوں کو آپ کے دل اور آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے.
آمین یا رب العالمین
![]() |
| Cabinet Meeting for Deciding the Name of a Child! بچوں کے نام پر کابینہ کا اجلاس! |
