Thyroid is Your Friend...! تھائرائڈ آپ کا دوست ہے...!

Thyroid is Your Friend...!
تھائرائڈ آپ کا دوست ہے...!

جی ہاں تتلی کی شکل کا یہ

تھائرائڈ گلینڈ ایک محافظ کی طرح

ڈھال بن کر جسم کے دروازے  گردن کے آخری

حصے پر بیٹھا ہے

تھائرائڈ گلینڈ میں تیار ہونے والا

ھارمون تھائراکیسن، جسم کے بے شمار

افعال درجہ حرارت، دل کی دھڑکن ،  بلڈ پریشر

کو بیلنس انداز میں چلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے

لیکن

اگر اس کا اپنا بیلنس خراب ہو جائے

تو.... ؟

پھر سارے جسم کا سسٹم بگڑ جاتا ہے

آئیے جان لیتے ہیں

اس کی خرابی کے اسباب کیا ہیں.؟ 

علامات کیا ہیں.؟

اور تھائرائڈ گلینڈ دوبارہ ٹھیک سے کام شروع کر دے اس کا قدرتی علاج کیا ہے.؟ 

جب جسم کا یہ اہم ترین کارکن

ہمارے لائف اسٹائل ، کھانے پینے، سونے جاگنے

کی تبدیلی  اور آئوڈین کی کمی کی وجہ سے

بیمار ہوجائے

تو یہ  چند علامات ظاہر کر کے

آپ کو متوجہ کرتا ہے

تھکن

ہاتھ پاؤں ڈھنڈے رہنا

دل کی تیز دھڑکن 

قبض

وزن کا بڑھنا

آواز کا بیٹھنا

خشک جلد، خشک باریک کمزور بال

چہرے  اور گردن پر ورم، سوجن، ابھار 

ڈپریشن، اداسی مایوسی

یادداشت کی کمزوری

مسلز پٹھوں میں درد

اگر  اس کی خرابی کی وجہ

لائف اسٹائل کی خراب عادات ہیں تو

ان ہی عادات و اطوار کو ٹھیک کرنا

اس کا قدرتی علاج ہے

مثلاً

پانی زیادہ اور نیم گرم پینا ہے، 

بھرپور نیند، جلد سونا جلد جاگنا،

دوپہر کو بیس منٹ آرام 

واک واک واک دن میں دو بار واک

چاہے گھر کے اندر ہی کی جائے

کھانے میں مفید اشیاء

دیسی گھی 

سرسوں کا تیل

کوکونٹ آئل

جؤ کا دلیہ ،روٹی، ستو

کھیوڑہ کا نمک

بادام، اخروٹ، مغز کدو ،السی کے بیج میتھی دانہ

گڑ ،شہد، کھجور کا شیرا، دیسی انڈے، دیسی مرغی، مچھلی، ادرک کا قہوہ، گائے کے دودھ میں ہلدی،

لوکی ٹینڈے ترئی کدو،

گرین پتوں کا جوس،

روغن بادام سے گردن کی مساج

دن میں دو بار پانچ پانچ منٹ

ایکوپریشر علاج

گردن اور کالر بون کے نیچے

پہلی پسلی پر اپنے ایک ہاتھ کا انگوٹھا اور انگلی سے درمیانہ دباؤ ڈالیں 

اور دس گہرے سانس لیں ایسا دن میں پانچ بار ہر نماز کے بعد رپیٹ کیجئے 

ایک بہترین ہربل نسخہ

دار چینی، زیرہ، میتھی دانہ

ہم وزن پیس کر رکھیں

اور رات سونے سے پہلے ایک چھوٹی چمچی نیم گرم پانی سے کھا لیں

صرف دو ہفتے ان ھدایت پر مستقل مزاجی سے عمل کرنے کے بعد ٹیسٹ کرا لیں

اللہ کی مہربانی سے

خرابی، بہتری میں تبدیل ہوجائے گی

اللہ کریم

صحت کے ساتھ عمر دراز عطا فرمائے

آمین یا رب العالمین

دعا گو اور دعا کا طالب ہوں

Thyroid is Your Friend...!  تھائرائڈ آپ کا دوست ہے...!
Thyroid is Your Friend...!  تھائرائڈ آپ کا دوست ہے...!

Post a Comment

Previous Post Next Post