Want to Know What Your True Nature Is? جاننا چاہتے ہیں آپ کی اصلی نیچر کیا ہے..؟

Want to Know What Your True Nature Is?
جاننا چاہتے ہیں آپ کی اصلی نیچر کیا ہے..؟

ہماری مراد جبلت سے ہے

یعنی ہمارا  اصلی مزاج کیا ہے..؟

آئیے

چار منٹ کے لئے ایک تصور کرتے ہیں 

آپ کے بچے کے اسکول پرنسپل نے آپ کو بچے کے بارے میں کچھ بات کرنے کے لیے بلایا ہے 

وقت مقررہ پر آپ اسکول کے دروازے پر پہنچ گئے 

سب سے پہلے آپ نے گیٹ کیپر کو دیکھا 

اندر داخل ہوئے تو کاؤنٹر پر ریسیپشنسٹ سے بات ہوئی 

ذرا دیر میں بچے کے کلاس ٹیچر نظر آگئے

 وہ آپ کو لیکر پرنسپل کے پاس پہنچ گئے 

یعنی

پہلے چوکیدار 

پھر ریسیپشن اور کلاس ٹیچر آخر میں پرنسپل

اب کسی کو بتانا نہیں جواب نہیں دینا، 

صرف خود احتسابی کرنی ہے. 

ان چار شخصیات 

میں سب سے کم اختیار، مرتبہ، مقام، منصب رکھنے والے سے 

جس انداز ، لہجے، رویہ میں 

 آپ نے بات کی، سلام کیا یا جواب دیا 

وہ ہی آپ کی اصلی نیچر / جبلت ہے. 

دل اور ضمیر کی آواز کو بہت غور سے سنئے ان دونوں کی رائے اور مشورے پر عمل کیجیئے 

ان شاء اللہ،

ہر روز آپ کی شخصیت میں نکھار آتا جائے گا. 

اللہ رب العزت 

ہم سب کو  دنیا اور آخرت میں

عزت عطا فرمائے

 مخلوق کی عزت کرنے والا بنائے. 

آمین یا رب العالمین

Want to Know What Your True Nature Is?  جاننا چاہتے ہیں آپ کی اصلی نیچر کیا ہے..؟
Want to Know What Your True Nature Is?  جاننا چاہتے ہیں آپ کی اصلی نیچر کیا ہے..؟

Post a Comment

Previous Post Next Post