Fear Types, Causes and Treatments خوف اقسام، اسباب اور علاج

Fear Types, Causes and Treatments
خوف اقسام، اسباب اور علاج

▪▪▪🏵▪▪▪

انسان کی تخلیق سے لیکر

آج تک ہر انسان، کبھی نہ کبھی

کسی نہ کسی قسم کے خوف کا شکار ہوجاتا ہے

ہم سب خوف محسوس کرتے ہیں

یہ بالکل نیچرل ہے

انسان کے کئی ہزار اقسام میں سے

چند موسٹ کامن ہیں

جیسے👇

اندھیرے کا خوف 

ہجوم سے خوف

تنہائی کا خوف

اونچائی کا خوف

پانی کا خوف

رد کئیے جانے کا خوف

فیل ہونے کا خوف

تنقید کا خود

شرمندگی کا خوف 

مفلسی کا خوف

پیچیدہ بیماریوں کا خوف

اور

سب سے زیادہ

موت کا خوف.......!

ان سب اقسام کے خوف سے ہوتا کیا ہے...؟

گھبراہٹ

پریشانی

چکر

متلی

بے اختیار محسوس کرنا

سب سے بڑھ کر

سانس لینے میں دشواری، گھٹن، اعصاب کا جواب دے جانا

علاج👇

سب سے پہلے

اپنے خوف کو پہچانیں

ایمانداری سے اپنا تجزیہ کریں

خوف کا بٹن تلاش کریں کہ

کس بات سے سے آن ہوتا ہے بہتر ہے لکھ لیں

کسی ہمدرد سے تذکرہ ضرور کریں

مہربان احباب کی مدد لیں

اور خوف کا تذکرہ کرنے میں جھجھک، شرماہٹ، ہتک، احساس کمتری اور احساس کمزوری محسوس نہ کریں

کوئی نہ ملے تو

آئینہ سے بات کریں

پہلے  خود کو مریض سمجھ کر اپنا خوف بتائیں پھر خود ہی معالج بن کر خود کو سمجھائیں

زندگی کا مقصد تلاش کریں پھر اس کے حصول میں ڈٹ جائیں

اپنے ہر خوف کا فنی مزاحیہ مزیدار نام رکھ دیں، جیسے ہی وہ خود آئے اس سے مسکرا کر بات کریں اور کہیں

آپ پھر آگئیے... ؟

آئییے آئیے جناب خوف صاحب آئییے..!

کیسے ہیں آپ .. ؟

کہاں سے آرہے ہیں.. ؟

اس خوف سے ایسے بات کیجیئے جیسے وہ کوئی کیریکٹر، کردار  ہو

اپنے خوف سے دوستی کرلیں

دیکھئے ہم دوستی کا کہہ رہیں

خوف کو پالنے کا نہیں، 

حیران کن طور پر دیکھیں گے

آپ کی چند منٹ کی اس گفتگو سے

اس بظاہر مضحکہ خیز بات چیت سے

آپ کا خوف کم ہوتے ہوتے ایک دن ختم ہوجائے گا

براہ کرم

اسے مذاق نہ سمجھئے

یہ خوف،تفکرات،وسوسے، اندیشے ختم کرنے کی شاندار ترکیب ہے

ایک بار آزمائش شرط ہے

اس کے ساتھ ساتھ

گھر، خاندان، محلے میں ایسے افراد کو تلاش کیجئے جو کسی قسم کے خوف کا شکار ہیں

ان کی دلجوئی کیجیئے

خوف سے نکلنے میں مدد کیجئے جو کہ دراصل اپنی مدد ہے اپنا علاج ہے

اپنے خوف کو اپنی طاقت میں بدل دیں

اپنے دماغ کی لگام اپنے ہاتھ میں رکھیں

انسانوں کو  جلد از جلد معاف کر دیا کریں 

زیادہ سے شکر ادا کیجئے

سارا سارا دن

رب العالمین

کی نعمتوں کو شمار کر کے ان کا شکر ادا کریں

دن میں پانچ بار ہر نماز کے بعد بیس گہرے سانس لینا انتہائی مفید ہے

ہر دن نیا دن ہے 

حال میں رہنا سیکھیں

ہر حال میں خوش رہنا سیکھیں ان برتنوں کو دھونے کی کوشش نہ کریں جو ابھی میلے ہی نہیں ہوئے 

▪چائے، کافی، سفید چینی اور موبائل کا استعمال کم کریں ، 

موسم کا تازہ پھل بہترین دوا ہے

سب سے آخر میں سب سے اہم بات

اپنے رب سے دوستی کرلیں

اور جو رب کے دوست ہوتے ہیں انہیں نہ کوئی خوف ہوتا ہے اور نہ رنج

خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں

دعاگو اور دعا کا طالب

Fear Types, Causes and Treatments  خوف اقسام، اسباب اور علاج
Fear Types, Causes and Treatments  خوف اقسام، اسباب اور علاج

Post a Comment

Previous Post Next Post