Sore Throat, Loss of Voice...!
گلا خراب، آواز کا بیٹھ جانا...!
یہ بیماری نہیں
علامت ہے اور
بدلتے موسم میں
اکثر، کچھ لوگوں کو
سال بھر یہ پروبلم رہتا ہے
خاص طور پر
حفظ القرآن مجید
کے طلباء حفاظ میں
گلا خراب یا آواز بیٹھ جانے
کا مسئلہ سب سے زیادہ ہوتا ہے
چند احتیاطی تدابیر
اور قدرتی علاج
گردن اور ناک پر
الگ الگ کاٹن کا کپڑا پانی
پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں اور ناک اور گردن پر رکھیں
ایسا دن میں تین بار
پندرہ منٹ تک کیا جائے.
اس کے ساتھ ساتھ
پانی زیادہ اور
ہمیشہ نیم گرم پانی
چھوٹے چھوٹے گھونٹ
لے کر پئیں
گرد، دھول، دھواں اور
الرجی کرنے والے اسباب نوٹ کر لیا کیجیئے پھر ان سے دور رہیں
کاٹن کا سوتی ماسک پہنے رہنا بھی اچھا رہتا ہے
نہ زور سے بولیں اور
نہ سرگوشی میں بات کریں
یہ بہت اہم نقطہ ہے
بار بار گلا صاف نہ کریں
جب ضرورت ہو
غرارے کر لیں یا
نیم گرم پانی کا ایک گھونٹ پی لیں
آلو، چاول، اچار، پکوڑے، سموسے
اور تیل میں تلے ہوئے کھانے
بہت کم کھائیں
اور جب بہت دل چاہیے تو ہر لقمہ خوب چبا کر کھائیں اتنا کہ حلق میں جانے سے پہلے لکوئڈ بن جائے
دن میں دو بار
گرم پانی کی بھاپ اسٹیم
بہت مفید ہے
ہر روز سونے سے پہلے
روغن بادام
ایک ایک قطرہ ناک میں ڈالنے اور گردن کے پیچھے مالش کرنے اور ہر نماز کے بعد بیس گہرے سانس لینے سے یہ مسئلہ ہو گا ہی نہیں.
ان شاء اللہ
گلے کے ماہر ENT ڈاکٹر
کو وقفے وقفے سے چیک کراتے رہیں
اللہ کریم
آپ کو صحت کی عظیم ترین نعمت کے ساتھ ساتھ دنیا اور آخرت کی ہر نعمت ہر آسانی عطا فرمائے
آمین یا رب العالمین
| Sore Throat, Loss of Voice...! گلا خراب، آواز کا بیٹھ جانا...! |