Bitter Almond...!
کڑوا بادام...!
آپ کی زندگی میں کوئی کڑوا بادام ہے.؟
ہمارے اطراف،
خاندان، دفتر وغیرہ میں
ایک نہ ایک شخص ضرور ہوتا ہے
جسے دیکھنے سے نہیں صرف سوچ کر بھی منہ کا ذائقہ کڑوا ہوجاتا ہے..!
میں آپ کو
ایسے کڑوے بادام کو میٹھا کرنے کا ١٠٠ فیصد کامیاب
نسخہ بتاتا ہوں....!
میں اپنی سوسائٹی کی بس میں دفتر آتا جاتا ہوں
بس کے سارے مسافر ایک ہمسفر کے مزاج سے
سخت نالاں تھے
ڈرائیور، کنڈکٹر سمیت ہر مسافر سے بات بے بات الجھتے تھے روز کسی نہ کسی سے جھگڑا ہوتا
ایک بار میرے ساتھ بھی تلخ کلامی ہوئی
ہم نے اپنے بابا جی سے
کڑوے بادام میٹھے کرنے کا نسخہ تازہ تازہ سیکھا تھا
سوچا سب سے پہلے
ان پر آزمانا چاہیئے
بس ایک ہفتہ لگا
آپ یقین کر لیں ایک روز وہ بس میں داخل ہوئے سیدھے
میری طرف آکر گلے لگ گئے اور
کہنے لگے بھائی مجھے معاف کر دیں
آپ بہت اچھے ہیں، مجھ سے غلطی ہوئی وغیرہ وغیرہ
بس وہ دن اور آج کا دن
وہ بس میں چڑھتے ہیں لوگ میری طرف مسکرا کر دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں
لو آگئے آپ کے دوست..!
اور اس دن کے بعد سے ہماری دوستی ہوگئی
بابا جی
سے سیکھا نسخہ آپ کو بتاتا ہوں
پہلے آپ اپنے ذہن میں سب سے کڑوے شخص کو سوچ لیں
اور کرنا یہ ہے کہ
دن میں دس بیس پچاس بار
اپنے دل میں ان کے بارے میں یہ سوچنا ہے
وہ اتنے برے بھی نہیں ہیں..!
اب کوئی نہ کوئی خامی تو سب میں ہوتی ہی ہے..!
اور یہ ان کی خامی نہیں بیماری ہے..!
اب کسی بیمار کی بات کا کیا برا منانا..!
ہاں کچھ خوبیاں بھی تو ہیں ان میں..!
میں تو بس خوبی پر نظر رکھوں گا..!
میں ان کو معاف کرتا ہوں..!
دل کی گہرائیوں سے معاف کرتا ہوں..!
اور اس کا اجر میں اپنے رب سے مانگتا ہوں..!
اب مجھے ان کی باتیں کڑوی نہیں لگتیں..!
کچھ بھی ہے وہ اللہ کے بندے ہیں..!
میں ان کی ذہنی، جسمانی، نفسیاتی صحت کے لیے دعا کرتا ہوں
یا اللہ
میرے دل کو ان کے لیے نرم کر دیں
زیادہ نہیں بس ایک ہفتہ
کر کے دیکھ لیں
کڑوے سے کڑوا انسان آپ کے ساتھ شہد جیسا میٹھا ہوجائے گا
پھر ایک ایک کرکے اپنے سارے رشتوں سے اسی طرح کڑواہٹ دور کر لیں
یقین کیجئے
ایسا کرنا دراصل خود پر احسان کرنا ہے
جیسے ہی یہ کڑوا پن آپ کے اندر سے نکلے گا
آپ کا دل، دماغ، جسم ، روح
ہشاش بشاش ہوجائیں گے
سکون ہی سکون ہوگا
اور
لوگ آپ کو دیکھ کر، مل کر، سوچ کر
سکون محسوس کریں گے
اللہ
آپ کو آسانیاں عطا فرمائے پھر آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے
آمین ثم آمین یا رب العالمین
دعاگو اور دعاؤں کا طالب ہوں
| Bitter Almond...! کڑوا بادام...! |