Calories are Your Body's Currency..! ⚖ Losing or Gaining Weight is in Your Control...!
کیلوریز آپ کے جسم کی کرنسی..! ⚖ وزن کم کرنا یا زیادہ آپ کے اختیار میں ہے ...!
🌀 سب سے پہلے
پریشان ہونا چھوڑ کر
اس سے دوستی کر لیں
مطلب یہ نہیں کہ ساری زندگی اس اضافی یا کم وزن کے ساتھ گزارنا ہے...!
بات یہ ہے کہ.........
جب تک ہم کسی کمی یا زیادتی کے لییے احساس شرمندگی پیدا کر لیں گے
وہ عادت، یا زیادتی ہمارا
پیچھا نہیں چھوڑے گی
کبھی اعتدال پر نہیں آئے گی
⁉⁉⁉ پھر کریں کیا... ؟
1⃣ نمبر ایک
احساس شرمندگی ختم کر دیں
2⃣ نمبر دو
وزن کم یا زیادہ کرنے کا
طریقہ سیکھ لیں
آسانی سے سمجھنے کے لیے
استاد محترم نے سمجھایا
کیلوریز کو نوٹ سمجھ لو
کرنسی نوٹ...!
پہلا نوٹ 0 زیرو کا
❄ یعنی پانی
🔅 جتنا چاہیں پی لیں
🔅 زیرو کیلوری ہے وزن نہیں بڑھائے گا
🔅 بلکہ سارے جسم کی صفائی دھلائی کر دے گا
🔔 ایک دن میں کم از کم پانچ لیٹر پی لیں، خاص طور پر کھانے سے پہلے
دوسرا نوٹ 20 بیس کا
🥦🥒🍅
تمام کچی کھائی جانے والی سبزیاں
سو گرام کھانے سے 20 کیلوریز ملتے ہیں
🔔 زیادہ سے زیادہ کچی سبزیاں کھا کر پیٹ بھر لیں
تیسرا نوٹ 50 کا
🍐🍉🥝🍊🍋🍐🍇🍓
سارے پھل امرود، تربوز، خربوزہ،
کینو، موسمی، آڑو، انگور وغیرہ
علاوہ آم کھجور اور کیلا
ایک سو گرام کھانے پر آپ کو 50 کیلوریز دیں گے
یعنی جتنا چاہے کھا سکتے ہیں
چوتھا نوٹ 100 کا
سارے اناج
گندم، جؤ، مکئ ،چاول ،دالیں
100 کا نوٹ ہیں
ایک روٹی یا ایک سلائس ڈبل روٹی یا ایک پیالی چاول، ایک پیالی دال بغیر آئل برابر ہیں 100 کیلوریز
مطلب اسے کم کرنا ہو گا
پانچواں نوٹ 500 سو کا
♨📛 ایک سو گرام فرائی چپس، سو گرام نمکو، دو گلاب جامن
برابر ہیں 500 کیلوریز
خود ہی سمجھ لیں... خطرہ..!
چھٹا نوٹ 1000 کا
ایک گرام آئل کوئی سا بھی آئل برابر ہے 10 کیلوریز
یعنی سب سے زیادہ خطرناک ایک سو گرام برابر ہے
♨♨♨ 1000 کیلوریز...!!!
👆🏻 یہ سارا حساب کتاب اندازہ لگانے کے لئے ہے
⚖ اور فیصلہ کرنے کے لئے کہ کیا کھانے سے وزن کم ہوگا
⚖ کس سے بڑھے گا
🎀 شہروں میں رہنے والے خواتین و حضرات کو عام طور پر سارا دن میں 16 سو سے 18 سو کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے
🏮 بہت زیادہ محنت مشقت، سخت کام کرنے والوں کو
جیسے مزدور، کسان، یا کھلاڑیوں کو تقریباً تین ہزار کیلوریز درکار ہیں
♻ اب اگر کوئی وزن کم یا زیادہ کرنا چاہیے تو
خود فیصلہ کر لے کیا کھانا ہے، کیا نہیں کھانا.
💯 سب سے اچھا راستہ
درمیان کا راستہ ہے
🤲🏻 اللہ کریم
صحت و تندرستی کے ساتھ
عمر دراز عطا فرمائے.
آمین یا رب العالمین
❄✨❄✨❄✨❄
![]() |
| Calories are Your Body's Currency..! ⚖ Losing or Gaining Weight is in Your Control...! |
