Check your feet..! Are yours, or your children's, feet not straight? اپنے پاؤں چیک کریں..! آپ، یا بچوں کے پاؤں سیدھے تو نہیں..؟

Check your feet..! Are yours, or your children's, feet not straight?
اپنے پاؤں چیک کریں..! آپ، یا بچوں کے پاؤں سیدھے تو نہیں..؟

نارمل پیروں میں نیچے ذرا سا خم ہونا چاہیے

جیسے کوئی Arch ہوتی ہے

اگر کسی کا پاؤں بالکل سیدھا ہے

تو یہ نارمل نہیں ہے اس کی وجہ سے

پیروں، ٹخنوں ، گھٹنوں اور ہپ جوائنٹ میں

درد ہوسکتا ہے جو بالآخر ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کر سکتا ہے.

چیک کیجئے

آپ کے اور بچوں کے پاؤں flat feet یعنی سیدھے تو نہیں ہیں..؟

چیک  کرنے کا بہت آسان طریقہ ہے

پاؤں گیلا کر کے گرے  سیمنٹ والے فرش یا کسی براؤن گتے کے کارڈ پر پاؤں رکھیں پھر تصویر میں دیکھ کر اندازہ کیجئے

اگر پورے پاؤں کا نشان بن رہا ہے تو یہ flat foot سیدھا پاؤں ہے اس کی ایک نشانی یہ ہے کہ ایسے افراد کے شوز سینڈل چپل کسی ایک طرف سے زیادہ گھس جاتے ہیں

علاج

پاؤں کا یہ خم بحال کرنے اسے نارمل کرنے کے 

بہت سے علاج ہیں

. سب سے آسان یہ ہے 

ٹینس بال فرش پر رکھیں

اور کسی کرسی پر بیٹھ کر پاؤں کے درمیان والے حصے سے تین ، تین منٹ ٹینس بال کو دبائیں

درمیانہ دباؤ ڈالیں ایک سیشن چھ سے آٹھ منٹ

اور دن میں دو سے تین بار رپیٹ کیجیے

. اسی طرح

جب سیڑھیاں چڑھیں تو پنجے کے بل اوپر چڑھیں مگر 

پوری احتیاط اور دیکھ بھال کر کسی ریلنگ کاسہارا لے کر. 

. کپڑے کا رومال فرش پر گرا کر اسے پیروں کی انگلیوں سے اٹھائیں اسے بھی دو تین منٹ کیا جانا چاہیے

رات سوتے وقت

کوئی بھی آئل لگا کر خوب اچھی طرح

مساج ضرور کی جانی چاہیے اس کے بے شمار فائدے ہیں

ایک ماہ بعد دوبارہ ٹیسٹ کریں اگر فرق نہ ہورہا تو

کسی سرکاری ہسپتال کے ہڈی وارڈ میں چیک کرا لیں

ایک دست بستہ گزارش ہے

خاص طور پر چھوٹے بچوں کے پاؤں بچپن میں چیک کر لیں اس ایج میں ریکوری بہت تیزی ہوسکتی ہے 

Check your feet..! Are yours, or your children's, feet not straight?  اپنے پاؤں چیک کریں..! آپ، یا بچوں کے پاؤں سیدھے تو نہیں..؟
Check your feet..! Are yours, or your children's, feet not straight?  اپنے پاؤں چیک کریں..! آپ، یا بچوں کے پاؤں سیدھے تو نہیں..؟

Post a Comment

Previous Post Next Post