What should I do about Anger..?
غصّے کا کیا کروں..؟
بڑا نقصان ہوتا ہے اس سے..!
یہ سوال ہے
صدیوں پرانی آیورویدیک سائنس
واتا، پتا، کفھا
کے بارے میں ہے۔ یہ بتاتی ہے کہ انسان 3 طرح کے ہوتے ہیں۔
اب اگر آپ ہماری وہ پوسٹ غور سے پڑھ لیں تو
گھر کے دروازے کی گھنٹی سن کر
یا موٹر سائیکل، کار کے ہارن بجانے کا انداز سن کر
محض ایک لمحہ میں، دیکھے بغیر اس شخصیت کی ساری
خوبیوں خامیوں کے بارے میں بہت کچھ
جان سکتے ہیں..!
غصّہ تو سب کو آتا ہے..!
لیکن " پتا "گروپ کے لوگ بہت جلدی مشتعل ہوجاتے ہیں
کسی بھی چھوٹی سی بات پر فوری غصے میں آجاتے ہیں
اور پھر
بقول چوہدری صاحب کے
اس کا بڑا نقصان ہوتا ہے..!
بھائی جان کوئی حل بتاؤ
تو چلیں
آج ہم آپ کو غصے پر قابو پانے کے
25 حل بتاتے ہیں
ان میں سے ایک خاص آپ کے لیے ہے
بس آپ نے اسے تلاش کرنا ہے
اخلاص کے ساتھ پریکٹس کرنی ہے۔
ان شاء اللہ
میں سو فیصد یقین سے کہتا ہوں
چند دن میں آپ کا غصّہ آپ کے قابو میں آجائے گا
غصّہ آتے ہی..!
پانی پی لیں
اور فوری رد عمل سے بچنے کی کوشش کریں
ری ایکشن سے پہلے پانچ سیکنڈ کا وقفہ کرنا ہے۔
کم از کم پانچ گہرے سانس لینے ہیں
الٹی گنتی گنیں یعنی سو، نناوے، اٹھانوے......
واک پر نکل جائیں
مسلز کو ریلیکس کیجئے
یوگا جیسی اسٹریچنگ
ایکسرسائز کیجئے
دماغ کو کسی خوب صورت خوشگوار
یادگار منظر کی طرف متوجہ کریں
خاموش ہو جائیں
ٹائم آؤٹ لے لیں جیسے ہاکی میچ میں ہوتا ہے
غصّے کے ٹریگر پوائنٹس تلاش کریں
فائر بریگیڈ اسکواڈ کی طرح
مصنوعی غصّہ طاری کر کے اس پر قابو پانے کی
ریہرسل کریں کہ جب
اصلی غصّہ آئے گا تو کیسے قابو کریں گے
گھر، دفتر، کار، اسکول کالج، یونیورسٹی
جہاں جہاں ممکن ہو
پوسٹر پر بڑا بڑا یہ لکھ کر لگا دیں
" No Anger Zone "
" یہاں غصّہ کرنا منع ہے "
اہل خانہ، دوست احباب، آفس کولیگ سے
اپنے غصّہ کے بارے میں بات کریں
قریبی دوست احباب سے مسئلہ کا حل معلوم کیجئے
ماتحت اور عمر میں کم لوگوں کو عزت کے ساتھ
اچھے نام اچھے الفاظ سے پکارا کریں
ساتھ رہنے والوں کی چھوٹی چھوٹی باتوں پر
حوصلہ افزائی کیجئے
شُکریہ شُکریہ شکریہ
ان الفاظ کا تو تعویذ بنا کر پی لیں
یعنی ہر اس بات پر جس سے آپ کو فائدہ ہوا ہے
سامنے والے کو شُکریہ کہنا شروع کیجئے
خاص طور پر اپنے گھر والوں، بچوں، اور ماتحت افراد کو
یہ بات یاد رکھیں
غصّہ تکبر کی ایک قسم ہے
اور تکبر آپ کو جنت میں جانے سے روک سکتا ہے..!
آخر میں سب سے افضل بات
جیسے ہی غصّہ آئے
سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم پر
دورد و سلام پڑھیں
فوراً وضو کر لیں
کھڑے ہیں تو بیٹھ جائیں
بیٹھے ہیں تو لیٹ جائیں
آپ کے آس پاس
جسے بہت غصّہ آتا ہے
پہلے ان کے لیے دعا کریں پھر یہ پیغام انہیں شئیر کریں
| What should I do about Anger..? غصّے کا کیا کروں..؟ |