Why is Deodorant Necessary?
ڈیوڈورنٹ کیوں ضروری ہے.؟
جب
میرے بیٹے اسامہ، عامر
ٹین ایج میں داخل ہوئے ان سے چند باتیں
خاص تاکید کے ساتھ کیں
ان میں سے ایک یہ بھی تھی
ڈیوڈورنٹ ضرور لگایا کرو.!
بڑھتی عمر کے بچوں میں
ہارمونل تبدیلیوں کی وجہ سے
پسینے کی اسمیل بڑھ جاتی ہے خاص طور پر
انڈر آرم بغل میں
اسے کنٹرول کرنے کے لیے
ڈیوڈورنٹ لگانا بہت ضروری ہے
لیکن بازار میں دستیاب ہر برانڈ میں
مرکری سمیت بہت سے نقصان دہ کیمکل شامل ہوتے ہیں.
ہم نے اس کا حل چند قدرتی اشیاء سے
گھر میں ڈیوڈورنٹ بنا کر نکالا
حیرت انگیز طور پر
بازار کے مہنگے برانڈز کے مقابلے میں
انتہائی سستا اور دیر تک اثر کرنے والا ہے
ایک بار نہا کر لگانے کے بعد کم از کم تین دن تک
دوبارہ ضرورت نہیں رہتی
ترکیب یہ ہے
ایک کپ بیکنگ سوڈا
دو ٹیبل سپون اراروٹ پاؤڈر
ایک ٹیبل سپون کارن فلور
دو سے تین ٹیبل سپون کوکونٹ آئل
دس پندرہ قطرے خوشبو آپ کی پسند کا ایسنشل آئل
تینوں پاؤڈر کسی باریک ململ کے کپڑے میں چھان لیں
پھر اس میں نیم گرم کوکونٹ آئل ذرا ذرا ملا کر
اس کا پیسٹ بنا لیں جیسے ابٹن ہوتا ہے
بہترین ڈیوڈورنٹ تیار ہے
ایک انگلی کی پور برابر دونوں بازؤں کے اندر جلد پر لگا لیں
پہلے دن شاید یہ خیال آئے کہ اس سے اسکن آئلی ہوجائے گی قمیض پر نشان آئے گا لیکن ایسا نہیں ہے یہ بہت جلد خشک ہوجاتا ہے سب اچھی بات نقصان دہ کیمکل سے پاک ہے
نوٹ
اگر کسی کو بیکنگ سوڈا سے الرجی ہو تو
صرف اراروٹ اور کارن فلور شامل کریں
| Why is Deodorant Necessary? ڈیوڈورنٹ کیوں ضروری ہے.؟ |