Why do you Sneeze? چھینکیں کیوں آتی ہیں..؟

Why do you Sneeze?
چھینکیں کیوں آتی ہیں..؟

✨✨✨🌈✨✨✨

کچھ عرصے سے 

اکثر صبح اٹھتے ہی 

 ناک سے پانی  بہنا  اور  چھینکیں شروع ہو جاتی .

جب اس بارے میں

سرچ کیا تو معلوم ہوا

اسے  الرجک رائنائٹس  کہتے ہیں

📝 الرجی کی بے شمار وجوہات ہیں

جیسے ہی کوئی الرجی پیدا کرنے والا

نقصان دہ

وائرس، پولن، بیکٹیریا

مٹی، دھواں، تیز خوشبو اور تیز ہوا

انسانی جسم میں داخل ہونے کی کوشش کرتی ہے

⚖️ قدرت کے بنائے عظیم الشان کے ماتحت

 مدافعتی نظام  اپنا کام شروع کرتا ہے 

 چھینکوں اور پانی کے ذریعے 

باہر سے آنے والے دشمن کو

باہر نکالنے کی کوشش کرتا ہے

یعنی  چھینکیں اور ناک سے پانی بہنا مرض نہیں بلکہ شفاء کے لیے جسم کا آٹومیٹک سسٹم  ہے علاج ہے

لیکن

اگر  ناک گلا اور اس کے غدود  بہت زیادہ حساس ہوجائیں تو پھر مسئلہ بنتا ہے

تکلیف، پریشانی، دشواری ہوتی ہے

⁉️ آخر اس کا کوئی علاج تو ہوگا..؟

مسلسل تلاش کرنے پر

قدیم چائنیز ایکوپریشر

اور

پاکستان کے نامور طبیب

کے سکھائے  قدرتی طریقہ علاج سے ہر بار فائدہ ہوا ہے

چونکہ یہ میرا ذاتی آزمودہ ہے اس لیے بہت اعتماد سے

آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں

پہلے سیشن کے پانچ منٹ بعد ہی آرام آنے لگتا ہے لیکن بہتر ہے اسے بیس منٹ  تک مکمل کیا جائے

تصویر دیکھ کر ہر ایک پوائنٹ پر

ایک ایک منٹ  اپنے ہاتھ کی انگلیوں اور انگوٹھے  سے

درمیانہ دباؤ  ڈالیں

پھر

دن میں تین بار

ہر کھانے سے پہلے

دو لونگ ایک چھوٹا سا ٹکڑا دار چینی

ایک  بڑے کپ پانی میں اچھی طرح پکا کر پی لیں

ان شاء اللہ

بہت مفید ہے

اپنی فیملی اور دوست احباب میں

ایسے ہر شخص کے ساتھ شئیر کیجئے

جن کی صبح چھینکوں کے ساتھ شروع ہوتی ہے

❣️  شاد رہیں آباد رہیں ❣️

Why do you Sneeze?  چھینکیں کیوں آتی ہیں..؟
Why do you Sneeze?  چھینکیں کیوں آتی ہیں..؟

Post a Comment

Previous Post Next Post