Whatever the Injury..! First of all, "Ice Therapy"
چوٹ کسی قسم کی ہو..! سب سے پہلے " برف کی ٹکور "
ایک روز
صبح صبح
فجر کے فوراً بعد
میرے بہت پیارے چھوٹے بھائی
اسامہ کا وائس میسیج آیا
بھائی جان نماز کے بعد
مسجد سے نکل کر گھر جارہا تھا کہ پاؤں میں موچ آگئی
سخت تکلیف ہے
اب فٹ پاتھ پر بیٹھا ہوں
نہ کھڑا ہوسکتا ہوں
نہ چل سکتا ہوں
کیا کروں کچھ بتائیں..؟
میں نے کہا فوری طور آس پاس
کسی بھی گھر سے برف منگوا کر
برف کوٹ کر کاٹن کے کپڑے میں لپیٹ کر درد کے مقام پر ٹکور شروع کر دو.
پندرہ منٹ بعد
جوابی میسیج آیا کہ
الحمد للہ
برف کی ٹکور کی ہے
اب درد میں بہت کمی ہے..!
کچھ باتیں
بچوں کو گھر، اسکول، مدرسہ میں
بٹھا کر سمجھانے والی ہیں
جن میں سے ایک بہت اہم بات یہ ہے
جسم
پر چوٹ کسی بھی وجہ
سے لگی ہو ..!
کھیلتے ہوئے کرکٹ کی بال لگ جائے
گھر میں چلتے پھرتے پاؤں میز سے ٹکرا جائے
دروازے میں ہاتھ آجائے
گرنے سے
ٹکرانے سے
پاؤں میں موچ آجائے
غرض وجہ کچھ بھی ہو
سب سے پہلے
ریفریجریٹر کی طرف دوڑیں
برف کوٹ کر کاٹن کے کپڑے میں لپیٹ کر
متاثرہ جگہ پر ٹکور شروع کر دیں
گھر سے باہر ہوں
تو ذرا بھی تکلف نہ کریں
کسی بھی گھر کی گھنٹی بجا کر وجہ بتا کر برف مانگ لیں
اور فوراً ٹکور کی جائے
پہلے پانچ دس منٹ درد میں اضافہ ہوسکتا ہے
لیکن 30 تیس منٹ کے بعد
ان شاء اللہ
درد ختم ہو جائے گا
سوجن نہیں آئے گی
تکلیف بڑھے گی نہیں
ضرورت ہو تو ڈاکٹر کے پاس چلے جائیں
لیکن برف کی ٹکور پہلے پندرہ منٹ کے اندر شروع کرنے کے بعد راستے میں بھی یہ تھیراپی جاری رکھیں
خیال رہے
چوٹ، موچ کے بعد پہلے پندرہ بہت اہم ہیں
تیس منٹ گزرنے کے بعد برف کی ٹکور زیادہ موثر نہیں رہتی لیکن کی جانی چاہیے
تیس منٹ کا ایک سیشن اور دن میں پانچ بار
ضرورت کے مطابق رپیٹ کیجئے
دوست احباب رشتہ دار
خاندان میں
وہ سب جو آپ سے محبت کرتے ہیں
اور جن سے آپ محبت کرتے ہیں
سب کے ساتھ ضرور شئیر کرنا ہے
اللہ کریم
آپ کو، اہل خانہ کو
اپنے حفظ و امان میں رکھے
آمین یا رب العالمین
| Whatever the Injury..! First of all, "Ice Therapy" چوٹ کسی قسم کی ہو..! سب سے پہلے " برف کی ٹکور " |