First You Have to Make Yourself Butter پہلے خود کو مکھن بنانا پڑتا ہے

First You Have to Make Yourself Butter
پہلے خود کو مکھن بنانا پڑتا ہے

میں نے  بھائی شفیع سے سوال کیا

 اتنے بگڑے ہوئے معاشرے میں

انسان خود کو برائیوں سے کیسے بچا سکتا......؟

بھائی شفیع صاحب برسوں پہلے خود کو

دعوت اور تبلیغ کے کام کے لیے وقف کر چکے ہیں

کارخانے کا سارا کام، را میٹیریل کی خریداری، تیاری، سپلائی، پیسوں کی وصولی سب کام ان کے ورکر کرتے ہیں  اور یہ خود تبلیغ کے کام میں مصروف رہتے ہیں. 

شفیع بھائی بہت  پیارے اور کم گو انسان ہیں 

میرے سوال کے جواب میں فرمایا

پہلے خود کو مکھن بنانا پڑتا ہے..!

میں سمجھا نہیں

بھائی اس کا کیا مطلب فرمائیں..؟

میں  نے وضاحت چاہی

فرمانے لگے اسامہ، 

اپنے تصور میں 2 سو لیٹر پانی سے بھرا ایک ڈرم لے آؤ

میں نے کہا.. لے آیا..! 

اب دس لیٹر دودھ لاؤ اور اس ڈرم میں ڈال دو

 میں نے جواب دیا

جی ڈال دیا..! 

پھر گویا ہوئے

اب دودھ کو اس میں سے نکال کر دکھاؤ...!

حیران پریشان ہوکر میں نے کہا

بھائی یہ تو ناممکن ہے..!

کہنے لگے

اچھا اب دوبارہ اپنے تصور میں ہی 

پھر سے ایک ہزار لیٹر پانی سے بھرا ڈرم لاؤ

اور دس لیٹر دودھ  کو چاٹی، مدھانی میں ڈال کر اس کا مکھن نکالو اور وہ مکھن ہزار لیٹر پانی سے بھرے ڈرم میں کیا

کسی بڑے سے بڑے تالاب میں بھی ڈالو، جب چاہے نکالو

وہ اپنے خراب ماحول سے  بچ بچا کر

ویسے کا ویسے تمہارے ہاتھ میں واپس آجائے گا

بس پہلے خود کو مکھن بناؤ 

پھر معاشرہ کیسا بھی ہو آپ کو متاثر نہیں کر سکتا.

First You Have to Make Yourself Butter  پہلے خود کو مکھن بنانا پڑتا ہے
First You Have to Make Yourself Butter  پہلے خود کو مکھن بنانا پڑتا ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post