Why do Trees Give us Fruit?
درخت ہمیں پھل کیوں دیتے ہیں..؟
موضوع تھا
ہسٹری آف آئیڈیاز
اور استاد محترم عبدالوہاب سوری
کا پہلا سوال تھا
آپ کو پھل کونسا پسند.. ؟
ہم سب اسٹوڈنٹس نے
اپنی اپنی پسند کا پھل بتا دیا،
ابھی اس سوال پر حیرت ختم نہیں ہوئی تھی
کہ دوسرا سوال آگیا..!
یہ درخت ہمیں پھل کیوں دیتے ہیں..؟
پچاس شاگرد تھے
اور پچاس مختلف جواب
مثلاً
خالق نے انہیں اسی لئیے پیدا کیا ہے
پھل انسان کو توانائی دیتے ہیں
پھل صحت کے لئے اچھے ہوتے ہیں
پھل کی لذت سے انسان لطف اندوز ہوتا ہے
وغیرہ وغیرہ
استاد محترم نے فرمایا
سب جواب اپنی جگہ درست ہیں
مگر یہ درخت ہمیں پھل اس لیے دیتے ہیں
کہ پھل کھا کر اس کے اندر موجود ننھے سے
بیج کو کسی نہ کسی جگہ دوبارا لگا کر
ان کی نسل کو آگے بڑھنے میں مدد کریں
اسی لئیے وہ اپنے بیج پر انتہائی خوبصورت
خوشنما، خوش رنگ، رس بھرا،
خوشبودار، مزیدار گودا، پلپ لگا کر دیتے ہیں کہ پہلے اس سے لطف اندوز ہو لیں پھر اس
میں موجود بیج کو کہیں زمین میں لگا دیں اور
ان کی نسل کو پروان چڑھانے میں معاونت کریں اور اپنے بچوں کے لئے مزیدار صحت مند پھلوں کے سلسلے کو جاری و ساری رکھیں
مگر افسوس...!
انسان پہلا کام تو بخوشی کرتا ہے
اور دوسری بات درخت کیا وعدہ،
بیج لگانا بھول جاتا ہے....!
آئیے
اپنا بھولا ہوا وعدہ نبھاتے ہیں
آئیے درخت لگاتے ہیں.....
| Why do Trees Give us Fruit? درخت ہمیں پھل کیوں دیتے ہیں..؟ |