Mother-in-law and Daughter-in-law Relationships
ساس بہو کے تعلقات
ٹھیک کرنے کی کوشش نہ کریں..!
اس جلتی، بھڑکتی آگ پر کیسے قابو پائیں..؟
اپنے قابل احترام اساتذہ سے سیکھ کر
چند باتیں اپنی بیٹیوں سے کرنا چاہتا ہوں.
جی ہاں
یہ خود بخود ٹھیک ہوجائیں
اگر ہم انہیں مزید خراب کرنے کی
کوشش چھوڑ دیں
انہیں بدلنے کی کوشش نہ کریں
وہ بری نہیں ہیں، مختلف ہیں
انہیں سمجھنے کی ضرورت ہے
جو آپ کو چاہیئے، وہ دینا شروع کر دیں
ایک دوسرے کی نفسیات کو سمجھیں
توقعات ختم کر دیں
مثبت خوبیوں پر نظر رکھیں
مقابلہ نہ کریں
اپنے مسائل کے حل کے لیے
ان سے مشورہ، مدد طلب کریں
اپنی ضروریات ان سے کہہ کر پوری کرائیں
شک نہ کریں
ساس بہو کے ڈرامے دیکھنا چھوڑ دیں
ماضی کی رنجشیں بھول کر حال میں خوش رہیں
چھوٹے چھوٹے تحائف دینا شروع کریں
اپنے لہجے میں نرمی
روئیے اور احترام
میں مزید بہتری لائیں
ان کے قریبی رشتے داروں کی میزبانی بہت محبت سے کریں
سسرال اور میکے دونوں طرف ان کی تعریف کریں خوبیاں بیان کیجئے
جھگڑا شروع کس کس بات پر ہوتا ہے وہ سب لکھ کر نوٹ کر لیں، پھر ان باتوں سے دور رہیں
خوش رہنے کی کوشش کیجئے اور اس بات پر خود کو شاباش دیں
آج دن کا کتنا وقت خوش گزرا
اس کا ایک چارٹ بنا کر لگائیں
ہر امتحان کے بعد انعام ہے
آخر میں وہ نسخہ جو
١٠٠ فیصد کام کرتا ہے
اور آپ کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دے گا
ان شاء اللہ
دن میں پانچ بار ہر نماز کے بعد
صرف 10 بار
اپنے دل میں اپنی ساس صاحبہ کا
تصور کر کے یہ جملہ دھرایئں
" آپ بہت مہربان ہیں مجھے آپ سے پیار ہے"
شروع میں آپ کو یہ جعلی fake لگے گا
مگر کر کے تو دیکھیں
صرف ایک ہفتے میں کچھ ایسی خوشگوار تبدیلی آئے گی کہ
آپ حیران رہ جائیں گی
ان شاء اللہ
اللہ کریم
آپ کے دل اور گھر کو
سکون اور خوشیوں سے بھر دے
آمین یا رب العالمین
| Mother-in-law and Daughter-in-law Relationships ساس بہو کے تعلقات |