Sleep and Bubbles....! نیند اور بلبلے....!

Sleep and Bubbles....!
نیند اور بلبلے....!

کہتے ہیں کہ

دنیا بھر میں  60 فیصد سے

زیادہ انسان نیند کے مسائل کا شکار ہیں

ان میں سے 

کسی کو بہت مشکل سے نیند آتی ہے 

کسی کو کم آتی ہے، بار بار آنکھ کھل جاتی ہے، 

کسی کی نیند پوری نہیں ہوتی

کسی کو کچھ زیادہ ہی آتی ہے..!

مگر آج ہمارا موضوع ہے 

نیند کا وقت پر نا آنا

چند بڑی وجوہات

خوف

فکرات

اسٹریس

ڈپریشن

کام یا سفر کی زیادتی

زیادہ اور دیر سے کھانا

سونے سے پہلے چائے یا کافی پینا

بہت چھوٹے بچوں کا ساتھ

اور کچھ دواؤں کے اثرات سائڈ افیکٹ

آیئے

ایک بہت نیا حیرت انگیز

علاج شئیر کرتے ہیں

جان ہوپکنس یونیورسٹی آف میڈیسن کی

پروفیسر ڈاکٹر ریشل میری

نے ایک بہت انوکھا مزیدار علاج دریافت کیا ہے

وہ یہ کہ اگر وقت پر نیند نہ آئے تو

 " بلبلے پھلائںیں "

جی ہاں وہی  بچوں کے پسندیدہ بلبلے

جو شیمپو صابن پانی  ملا کر ہم سب بچپن میں پھلا کر خوش ہوتے رہیں ہیں

گھر میں

کوئی ایک فرد تو ایسا ہوتا ہی ہے

جسے وقت پر  نیند نہ آنے کی شکایت ہوتی ہے..؟

تو پھر لے آئیں وہی بچوں والی

بلبلہ پھلانے والی اسٹک اور اس کا لکوئڈ

اس کی سائنٹفک وجہ یہ بتاتے ہیں کہ

ایسا کرنے سے

ایک تو سانس کی ورزش ہوتی ہے

دوسرا برین پر کچھ خاص اثر ہوتا ہے جس سے

دس پندرہ منٹ کے اس کھیل سے بھرپور، پرسکون نیند آجاتی ہے

اس کے ساتھ ساتھ

چند مفید تدابیر بھی ہیں

بیڈ کے سامنے خوبصورت منظر والی پینٹنگ لگائیں

سونے سے پہلے لیونڈر کی خوشبو لگائیں

کاٹن کی باریک سوتی  جرابیں پہن لیں

نیند آنے سے پہلے بیڈ پر مت لیٹیں 

بیڈ روم کا درجہ حرارت موسم کی مناسبت سے رکھیں سردی میں گرم، گرمی میں ٹھنڈا

سردی میں گرم اور گرمی میں ٹھنڈے پانی سے غسل کر لیں 

گھڑی، وال کلاک یا ٹیبل کلاک

نظروں سے دور کہیں سائیڈ پر لگائیں

دونوں کان پر آئل مساج کیجیئے ، 

اور پیروں میں

ٹخنے سے ایک انچ نیچے

دونوں جانب  ایکوپریشر پوائنٹس پر

دو دو منٹ

کسی بھی آئل سے مساج کیجیئے

بیس گہرے سانس لے لیں

گرم ملک شیک

دودھ، جؤ، بادام اور شہد ملا کر پینے سے

بھی اچھی نیند آتی ہے

ایک کاٹن کا کپڑا پانی میں بھگو کر نچوڑ کر

آنکھوں پر رکھنے سے فوراً نیند آجاتی ہے

پھر بھی نیند نہ آئے تو

گھر میں دس منٹ کی واک کر لیں

نیند کی دعا پڑھ کر سوئیں. 

Sleep and Bubbles....!  نیند اور بلبلے....!
Sleep and Bubbles....!  نیند اور بلبلے....!

Post a Comment

Previous Post Next Post