Just Get the Operation Done Every Six Months..! بس ہر چھ ماہ بعد آپریشن کرا لیا کیجیئے..!

Just Get the Operation Done Every Six Months..!
بس ہر چھ ماہ بعد آپریشن کرا لیا کیجیئے..!

ہمارے شہر میں

ایک مشہور برادری ہے

جو سال کے

365 دن ہر روز

چاول اور گوشت کی

کوئی نہ کوئی

ڈش ضرور کھاتے ہیں، 

کل اسی برادری کے ایک انتہائی نفیس مہربان

خوش مزاج دوست

سے لنچ پر ملاقات ہوئی

بہت پرتکلف کھانوں میں

دال چاول، مٹن قورمہ،  اچار رشین سلاد،

کے ساتھ ساتھ 

اور بہت کچھ بھی تھا، 

کھانے کے دوران 

گفتگو بھی جاری تھی

فرمانے لگے

گزشتہ دس سال میں پانچ بار

کڈنی کا آپریشن کرا چکے ہیں..! 

اور اسٹون پتھری کی لیبارٹری رپورٹ

صاف صاف بتاتی ہے کہ چاول اور پروٹین کی انتہائی زیادتی سے گردے کی پتھری بنتی ہے

اور نوبت بار بار آپریشن تک جاتی ہے

بتانے لگے سرجن سے بے تکلف دوستی ہے

ایک روز ڈاکٹر صاحب سے پوچھا 

کیا کوئی ایسا طریقہ نہیں ہے کہ

چاول، گوشت چھوڑے بغیر

یہ  پتھری کا مسئلہ حل ہو جائے..؟

سرجن صاحب نے جواب دیا

جی ہاں ہے  ...!

بس ہر چھ ماہ بعد آپریشن کرا لیا کرو....!

آخر

انسان کب تک

صرف زبان کے ذائقے اور چٹخارے کے لئے خود کو بیمار کرتا رہے گا...؟

بلاشبہ 

چاول ،گوشت آلو، مرغی 

انسان کے لئے بنی ہیں

مگر ان کے علاوہ بھی

بے شمار حلال پاک صاف طیب

کھانے ہیں جو دراصل انسانی جسم کی دوائیں ہیں اور کب سے منتظر ہیں کہ انسان ان سے بھی فائدہ اٹھائے

چاول، گوشت، سبزی، دال

کے چار گروپس میں سے کوئی بھی کھانا

پندرہ دن سے پہلے رپیٹ نہیں ہونا چاہیئے،

جب غذا بیلنس ہوگی

جسم خود بخود بیلنس رہے گا

اللہ کریم

آپ کو، اہل خانہ اور

امت مسلمہ کے ہر فرد کو

صحت و تندرستی کے ساتھ

عمر دراز عطا فرمائے

آمین یا رب العالمین

دعاگو اور دعا کا طالب

Just Get the Operation Done Every Six Months..!  بس ہر چھ ماہ بعد آپریشن کرا لیا کیجیئے..!
Just Get the Operation Done Every Six Months..!  بس ہر چھ ماہ بعد آپریشن کرا لیا کیجیئے..!

Post a Comment

Previous Post Next Post